انوپم شیام کے علاج کے واسطے 20لاکھ کی مالی مدد 



علاج کےلئے رقم ’وزیراعلیٰ راحت فنڈ‘ سے فراہم کرائی جائےگی
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھارتیندو ناٹیہ اکادمی کے فنکار جناب انوپ شیام کو علاج کےلئے 20لاکھ روپئے کی اقتصادی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔
یہ اطلاع آج یہاں ایک سرکاری ترجمان نے دیتے ہوئے بتایاکہ یہ امداد ’وزیراعلیٰ راحت فنڈ‘ سے فراہم کرائی جائےگی۔ ترجمان نے بتایاکہ وزیراعلیٰ نے جناب انوپم شیام کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کی ہے۔
معلوم ہو کہ جناب انوپم شیام فلم اور ٹیلی ویژن کے مقبول فنکار ہیں۔ پرتاپ گڑھ ضلع میں سکونت پذید جناب شیام کڈنی کی بیمار سے جد وجہد کر رہے ہیں۔ ڈاکٹروں نے انہیں کڈنی ٹرانسپلانٹ کرانے کی صلاح دی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی