اے ایم یو کے بِرج کورس، سیشن 2019-20کے امتحان کے نتائج کا اعلان



تحریم، عاطف سہیل اورمحمدجابر حسین نے بالترتیب پہلی، دوسری اورتیسری پوزیشن حاصل کی 
علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں فارغین مدارس کے لئے قائم یک سالہ برج کورس کا رزلٹ آچکا ہے ۔ برج کورس کے ڈائرکٹرجناب نسیم احمدخان نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ رزلٹ حسب سابق کافی حوصلہ افزاہے اوربیشترطلبہ نے امتحان پا س کیاہے۔ مس تحریم، عاطف سہیل اورمحمدجابر حسین جنہوں نے بالترتیب پہلی، دوسری اورتیسری پوزیشن حاصل کی ہے انہیں بطور خاص مبارکباد دی ۔ سو میں سے صرف دو طلبہ جو اپنے گھر میں کسی حادثے کی وجہ سے بعض پیپرس میںشریک نہیں ہوسکے تھے وہ کامیاب ہونے سے رہ گئے ۔
 واضح رہے کہ برج کورس کے قیام کے بعد سے یہ ساتواں بیچ تھاجو کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ اس کے پہلے کے چھ بیچ مختلف کورسز میں بالخصوص انگلش، معاشیات، سیاسیات،فارن لینگویجز اور قانون وغیرہ میںیوجی اور پوسٹ گریجویشن سطح پر مسلسل کامیابیوں کا پرچم بلند کئے ہوئے ہیں اور بعض انہی کورسوں کی مدد سے اچھے پیشوں سے وابستہ ہوئے ہیں ۔


آرتھوپیڈک سرجری شعبہ میں ٹیلی میڈیسن اوپی ڈی خدمات جاری
علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے آرتھوپیڈک سرجری شعبہ میں ٹیلی میڈیسن اوپی ڈی خدمات صبح 10بجے سے دوپہر 12بجے تک جاری ہیں۔ موبائل نمبر 7455041634 پر پیر کو ڈاکٹر ایم جے خاں اور پروفیسر نیر آصف (صدر شعبہ)، منگل کو ڈاکٹر یاسر سلام صدیقی اور پروفیسر مظہر عباس، بدھ کو ڈاکٹر ذوالفقار اور پروفیسر عبدالقیوم خاں، جمعرات کو ڈاکٹر محمد فیضان اور پروفیسر عامر بن صابر، جمعہ کو ڈاکٹر سہیل احمد اور ڈاکٹر محمد اشتیاق اور سنیچر کو ڈاکٹر ضیاءالہدیٰ شان اور ڈاکٹر لطیف ظفر جیلانی مریضوں کے لئے دستیاب رہیں گے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی