جامعہ ملیہ اسلامیہ ، ریسیڈنشیئل کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) میں کوچنگ اور تربیت حاصل کرنے والے 30 امیدواروں کا انتخاب یوپی ایس سی کے سول سروسز امتحان 2019 میں ہوا ہے۔ ان میں سے 25 آر سی اے میں مقیم تھے اور 5کو موک انٹرویو پروگرام میں تربیت دی گئی تھی۔ کسی بھی عوامی کوچنگ سینٹر سے یہ ملک کا سب سے بڑا منتخب گروپ ہےجس کے ذریعے اتنی بڑی تعداد میں طلباء کامیاب ہوئے ہیں ۔
30 منتخب امیدواروں میں سے 6 کو آئی اے ایس جبکہ 8 کو آئی پی ایس ملنے کا امکان ہے، بقیہ امیدواروں کو ان کی درجہ بندی اور انتخاب کے مطابق گروپ-اے کے آئی آر ایس ، آڈٹ اور اکاؤنٹ سروس ، آئی آر ٹی ایس اور دیگر اسامیاں ملیں گی۔
29 ویں رینک حاصل کرنے والی روچی بوندل رواں سال آر سی اے سے بہترین امیدوار ثابت ہوئی ہیں ، 30 منتخب امیدواروں میں چھہ لڑکیاں ہیں۔
پروفیسر نجمہ اختر ، وائس چانسلر ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کہا کہ آر سی اے نے طلباء کو سال بہ سال سول سروسز امتحانات میں بہتر تربیت دی ، یہ یونیورسٹی کے لئے بڑے فخر اور اطمینان کی بات ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں ہمارے طلباء کامیابی سے ہمکنار ہوئے ۔ ہم آنے والے سالوں میں اس سے بھی بہتر نتائج کی توقع کرتے ہیں۔
بتا دیں کہ پروفیسر اختر ذاتی طور پر آر سی اے کی نگرانی کر رہی ہیں اور ان کی رہنمائی میں مرکز دن بدن ترقی کی جانب گامزن ہے وائس چانسلر نے کامیابی کے لئے تمام طلباء اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی ہے ساتھ ہی ساتھ ان کی محنت ، عزم اور لگن کو بھی سراہا ہے۔
اس مرکز کے ڈائریکٹر تنویر ظفر علی ، آئی اے ایس (ریٹائرڈ) اور ڈپٹی ڈائریکٹر محمد طارق ہیں ۔ تنویر ظفر علی (آئی اے ایس ریٹائرڈ) ، آنریری ڈائریکٹر ، آر سی اے ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کہا ،ہمیں اپنے طلباء کی کارکردگی پر فخر ہے۔ ان میں سے بہت سے طلباء نے سخت چیلنجوں کے باوجود بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنی عمدہ صلاحیتوں کا ثبوت پیش کیا۔
بتا دیں پچھلے سال ، یو پی ایس سی سول سروسز امتحان میں تیسرے رینک ہولڈر جنید احمد آر سی اے ، جامعہ ملیہ اسلامیہ اسٹار پرفارمر تھے ۔
2010-11 سے لے کر 2019 تک آر سی اے نے 230 سول سرونٹ تیار کیے ہیں جن میں بہت سے آئی اے ایس ،آئی ایف ایس اور آئی پی ایس میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ،دیگر مرکزی اور ریاستی عہدوں یعنی ، سی اے پی ایف ، آئی بی ، آر بی آئی (گریڈ بی) ، اے پی ایف ، بینک پی او اور پی سی ایس وغیرہ میں بھی 285 سے زیادہ طلباء کامیاب ہو چکے ہیں،اس سال آر سی اے کے 14 طلباء پہلے ہی جموں و کشمیر پی سی ایس میں شامل ہوچکے ہیں ، 24 طلباء یو پی پی ایس سی انٹرویو کے لئے کوالیفائی کیا ہے ، اور 15 طلباء نے بی پی ایس سی میں انٹرویو کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔
آر سی اے 2010 میں یو جی سی کے ذریعہ سنٹر فار کوچنگ اینڈ کیریئر پلاننگ (سی سی اینڈ سی پی) ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیراہتمام قائم کیا گیا تھا تاکہ ایس سی ، ایس ٹی ، خواتین اور اقلیتوں کے طلباء کو شہری خدمات اور دیگر مسابقتی امتحانات کے لئے مفت کوچنگ اور رہائشی سہولیات فراہم کی جاسکے۔ طلباء کو آل انڈیا تحریری امتحان کی بنیاد پر کوچنگ کے لئے انفرادی انٹرویو کے بعد منتخب کیا جاتا ہے۔
آر سی اے ایک ملٹی فاسٹڈ کوچنگ اور پرسنلٹی ڈویلپمنٹ سینٹر ہے جس کے ذریعے طلباء کو مفت خدمات فراہم کی جاتی ہیں ۔ اس میں امتحانات کے مختلف مراحل کی رہنمائی شامل ہے یعنی پرلمس ، مین اور انٹرویو ،، 500 سے زائد گھنٹے کی کلاسوں کے ساتھ نامور اسکالرز اور سینئر سرکاری ملازمین کے خصوصی لیکچرز ، گروپ ڈسکشنز ، ٹیسٹ سیریز اور ما ک انٹرویوز شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ ، اکیڈمی 24x7 ایئر کنڈیشنڈ لائبریری کی سہولت اور مفت وائی فائی بھی مہیا کرتی ہے۔اکیڈمی محفوظ اور پر سکون ہاسٹل کی سہولیات بھی مہیا کرتی ہے۔