آل انڈیاعلماءبورڈ کسی ممبر سے فنڈ نہیں لےتا ، اگر کوئی لیتا ہے تو وہ غیر قانونی ہے ۔راشد نسیم صدیقی


 آگرہ ۔ حالیہ دنوں میں آل انڈیا علماءبورڈ میں ایک بڑے عہدہ دار کی جانب سے بارڈ مخالف سرگرمیوں کی شکایت ملی تھی جس سے بورڈ سے منسلک افراد کشکمش اور تذبذب کا شکار ہو گئے تھے حلات کی نزاکت کے مدِ نظر بارڈ مخالف سرگرمیاں میں ملوث پائے جانے پر کارروائی کرتے ہوئے آل انڈیا علما ءبورڈ کے جنرل سکریٹری(تنظیم) راشد نسیم صدیقی نے ان کے عہدہ سے فوری طورپرسبکدوش کریا۔ اس سلسلہ میں پریس کو جاری اپنے بیان میں آل انڈیا علماءبورڈ (رجسٹرڈ) کے جنرل سکریٹری (تنظیم) راشد نسیم نے بارڈ کے تمام عہدہ داران کو اطلاع دی کہ ملک بھر میں آل انڈیا علما بورڈ کا کوئی بھی عہدہ دار دیگر کسی بھی نئے عہدہ دار سے کسی بھی طرح کا کوئی بھی فنڈ اور کسی طرح کی کوئی فیس نہیں لے سکتا ۔ کیوں کہ آل انڈیا بورڈ کسی بھی شخص کی نامزدگی کرنے کی نہ تو کوئی فیس لیتا ہے اور نہ ہی نامزدگی کے بعد کسی طرح کا کوئی فنڈ لیتا ہے ۔ آل انڈیا بورڈ کے تمام عہدہ داران اپنی ذاتی کمائی سے سماجی خدمت کو انجام دیتے ہیں اور اپنی حیثیت کے مطابق انسانیت کی خدمت کیلئے تعاون ذاتی طورپرکرتے ہیں ۔کوئی دیگر افراد آل انڈیا علما ءبورڈ کے نام سے کوئی دیگر آرگنائزیشن یا تنظیم بنا کر فرضی طریقہ سے کسی بھی طرح کا فنڈ یا چندہ مانگتا ہے تو ایسے فراڈ افراد سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔ اس کے علاوہ بورڈ کاکوئی بھی عہدہ دار رسید چھپوا کر کسی سے فنڈ مانتا ہے تو اس کی اطلاع مندرجہ ذیل رابطہ نمبریا ای میل پر ضرور دیں 
helpdesk.allindiaulamaboard.org
9073006721.7011124263. 9422290252
تاکہ شکایت ملنے پر فوراً کارروائی عمل میںلاتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کی جائے 
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں میں آل انڈیا علما بورڈ کے نام پر یوتھ ڈپارٹمینٹ کے معزول شدہ سابق صدر سید طارق انور نے غلط طریقہ سے علما بورڈ کے عہدہ داران سے فنڈ مانگا تھا جس کی شکایت ملنے پر علما بورڈ نے سنجیدگی سے اس شکایت پر غور کیا اور کارروائی کرتے ہوئے سید طارق کو ان کی ذمہ دایوں سے معزول کر کے ان کو سبکدوش کردیا ۔ راشد نسیم نے واضح کیا کہ علماءبورڈ کا فنڈنگ اور فائنینس ڈپارٹمنیٹ الگ ہے جس کے انچارج وارث علی ہیں جو آل انڈیا بورڈ کے فائنینس جنرل سکریٹری ہیں 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی