دارالعلوم فرنگی محل میںمحرم الحرام کے جلسے آن لائن منعقد ہوں گے

 



حکومت کی جاری کردہ گائیڈ لائن پر عمل کیا جائے
لکھنو ¿۔ امام عیدگاہ وقاضی شہر لکھنو ¿ مولانا خالد رشید فرنگی محلی چیرمین اسلامک سنٹر آف انڈیا نے اپنے ایک بیان میںکہا کہ اسلامی مہینے محرم الحرام کا چاند ۰۲ اگست ۰۲۰۲ئ کو دیکھا جائے گا اگر اس دن چاند ہوجاتا ہے تو محرم کی پہلی تاریخ ۱۲ اگست کو ہوگی اور یوم عاشورہ ۰۳اگست کو ہوگا۔ اگر چاند کی تصدیق نہیںہوتی ہے تو محرم کی پہلی تاریخ ۲۲اگست کوہوگی اور یوم عاشورہ ۱۳ اگست کو ہوگا۔
اس ماہ میں اہل سنت والجماعت کی جانب سے بڑے پیمانے پر دعوتی واصلاحی جلسے منعقد ہوتے ہیں لیکن اس سال کووڈ-۹۱ کے پروٹوکال اور حکومت کی گائیڈ لائن کو دیکھتے ہوئے مسلم تنظیموںاوراداروں نے عوامی جلسے نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مولانا فرنگی محلی نے کہا کہ کووڈ-۹۱ کی وجہ سے ہم لوگوںنے پورے ملک میں تراویح، افطار اور پنج وقتہ نمازیں اور عید الفطر وعید الاضحی جیسے مقدس موقع پر نمازوںکا اہتمام گھروںپر ہی کیا تھااور عوام اس بات سے بخوبی واقف ہےں کہ یہ وبابہت تیزی سے پھیل رہی ہے اور روزانہ پورے ملک خصوصاً اترپردیش میںبڑی تعداد میںلوگ اس کا شکار ہورہے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ مذہب اسلام میں اپنی جان اور دوسروں کی جان کو ہلاکت میں ڈالنا ایک عظیم گناہ ہے۔ 
مولانا نے کہا کہ اس وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے جو بھی ہدایات دی جارہی ہیں ان پر عمل کرناہم سب کے لیے ضروری ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس سال اسلامک سنٹر آف انڈیا نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ دارالعلوم فرنگی محل عید گاہ لکھنو ¿ میں یکم محرم تا ۰۱ محرم تک ہونے والے دس روزہ جلسہ ہائے ” شہدائے دین حق واصلاح معاشرہ “عوامی طور پر منعقد نہیںہوں گے بلکہ یہ جلسے آن لائن منعقد کیے جائیں گے۔
مولانا نے تمام تنظیموں سے یہ اپیل کی کہ محرم کے سلسلے میںحکومت کی طرف سے جو گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے اس پر عمل کرتے ہوئے کوئی بھی جلسہ عوامی طورپر نہ کریں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی