مشہور شاعر راحت اندوری کے انتقال پر تعزیتی نشست کا انعقاد

 






اجود قاسمی

جونپور:اردو دنیا کے عالمی شہرت یافتہ شاعر راحت اندوری کے انتقال پربسپا نیتا سلیم خان کی جانب سے شہر کے محلہ آدم پور اکبر میں ایک تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔نشست کی صدارت استاد الشعراء اکرم جونپوری نے کی اور نظامت کے فرائض کو مظہر آصف نے انجام دیا۔جبکہ نشست میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شیام سنگھ یادو ممبر آف پارلیمنٹ جونپور نے شرکت کی۔

اس موقع پر سلیم خان نے کہا کہ ڈاکٹر راحت اندوری کے انتقال سے اردو ادب دنیا کو عظیم نقصان ہوا ہے جسکی تلافی عنقریب میں بہت ہی مشکل ہے۔

 


مہمان خصوصی شیام سنگھ یادو نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راحت اندوری سے میرا ذاتی طور پر لگاؤ تھا اور میں اکثر مشاعروں میں راحت صاحب کو سننے کے لئے جایا کرتا تھا انکی شاعری سے وطن پرستی،اتحاد،باہمی محبت صاف ظاہر ہوتی تھی وہ میرے پسندیدہ شاعر تھے انکے اچانک اس دارفانی سے رخصت ہونےکی وجہ سے اردو کے ایک سنہرے باب کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

مظہر آصف نے کہا کہ راحت اندوری ایک بے نڈر شاعر تھے انکی شاعری سے حکومت و انتظامیہ بھی ہراساں ہو جاتی تھی۔

نشست کے آخر میں اکرم جونپوری نے مرحوم کےلئے دعائے مغفرت کرائی

اس موقع پر حسرت جونپوری،ادنان جونپوری،افضل الہ آبادی،احمد حفیظ جونپوری،مستعین جونپوری وغیرہ موجود رہے۔


 

 




ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی