جامعہ ملیہ اسلامیہ بڑے پیمانے پر انفارمیشن ٹکنالوجی (آئی ٹی) کو ورچوئل ایم پی فل / پی ایچ ڈی وایوا اور پی ایچ ڈی پری سبمیشن کے لئے استعمال کررہی ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ ملک کے ان اداروں میں سے ایک ہے جس نے ایم فل / پی ایچ ڈی وایوا آن لائن شروع کی ہے ۔
جب سے کووڈ -19 وبائی مرض کے سبب آن لائن کلاسیں بند ہوئیں ہیں اس وقت سے یونیورسٹی نے اب تک 76 پی ایچ ڈی وایوا، 5 پی ایچ ڈی پری سبمیشنس ، 1 ایم فل / پی ایچ ڈی وایوا،6 ایم فل وایوا اور2ایم ٹیک وایوا کا انعقاد کرا چکی ہے ۔ وایوا گوگل میٹ کے ذریعے لیا جارہا ہے اور آئندہ کسی بھی حوالہ کے لئے تمام وایوا کے ریکارڈنگ محفوظ کیے جاتے ہیں۔
آن لائن وایوا 11 جون ، 2020 سے شروع ہوا، جس میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کا سنٹر فار انفارمیشن ٹکنالوجی (سی آئی ٹی) ان سرگرمیوں کو بہتر انداز میں برتنے میں تعاون فراہم کررہا ہے۔ سی آئی ٹی نے اس درمیان درجنوں ویبینار اور تربیتی پروگرام ، سی اے ایس کے تحت سلیکشن کمیٹیوں ، فنانس کمیٹی میٹنگ ، ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس اور یونیورسٹی کے دیگر اہم سرکاری اجلاسوں کے انعقاد میں بھی مدد فراہم کی ہے۔
آن لائن درس و تدریس اور دیگر سرگرمیاں وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر نجمہ اختر کی ایماء پر شروع ہوئی جنہوں نے آئی ٹی ٹولز کے استعمال پر زور دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کووڈ 19 وبائی مرض کی وجہ سے درس و تدریس اور دیگر متعلقہ سرگرمیاں ماند نہ پڑے۔