مرکزی حکومت کی اٹل رینکنگ میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے اے بینڈ میں جگہ حاصل کی


علی گڑھ : حکومت ہند کی وزارت تعلیم کی جانب سے گزشتہ روز جاری” اختراعی حصولیابیوں کے پہلو سے اداروں کی اٹل رینکنگ“ (اے آر آئی آئی اے-2020) میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کو اے بینڈ (رینک 11تا 25) میں شامل کیا گیا ہے۔ 
 یہ رینکنگ بجٹ اور فنڈ سپورٹ، بنیادی ڈھانچہ اور سہولیات، نادر خیالات کا فروغ اور اختراع، انٹرپرینئرشپ کا فروغ، املاک دانش، ٹکنالوجی ٹرانسفر، ادارہ کے گورننس میں اختراع جیسے معیارات پر دی گئی ہے۔ 
 اے ایم یو کے اساتذہ اور طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا ”مرکزی حکومت کی رینکنگ اے ایم یو کے تعلیمی امتیاز کو ثابت کرتی ہے جس کا عکس ہم اعلیٰ معیاری ریسرچ اور نئے نظریات کے فروغ میں دیکھ سکتے ہیں“۔ 
 پروفیسر ایم سالم بیگ (چیئرمین، رینکنگ کمیٹی، اے ایم یو) نے بتایا کہ اٹل رینکنگ کی شروعات سن 2018میں ہوئی تھی اور اس سال اس میں 674ادارے شامل ہوئے تھے۔ انھوں نے کہا کہ بینڈ اے میں گیارہ تا پچیس رینک کے حامل علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سمیت بنارس ہندو یونیورسٹی اور آئی آئی ٹی گاندھی نگر، گوہاٹی، حیدرآباد اور پٹنہ شامل ہیں۔ 


اے ایم یو کے جے این میڈیکل کالج کے مختلف شعبوں میں مریضوں کے لئے ٹیلی میڈیسن خدمات جاری 
علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال (جے این ایم سی) کے مختلف شعبوں میں ٹیلی میڈیسنای کنسلٹیشن خدمات جاری ہیں۔ 
 میڈیکل کالج کے پرنسپل و سی ایم ایس پروفیسر شاہد علی صدیقی کی اطلاع کے بموجب نیوسرجری شعبہ سے موبائل نمبر 7455041631، سرجری شعبہ سے موبائل نمبر 7455041632، دماغی امراض شعبہ سے موبائل نمبر 7455041633، آرتھوپیڈک سرجری شعبہ سے موبائل نمبر 7455041634، امراضِ جِلد شعبہ سے موبائل نمبر 7455041635، راجیو گاندھی سنٹر فار ڈائبٹیز اینڈ اِنڈوکرائنولوجی سے موبائل نمبر 7455041636، امراض خواتین و زچگی شعبہ سے موبائل نمبر 7455041637، انسٹی ٹیوٹ آف آپتھلمولوجی سے موبائل نمبر 7455041638، کارڈیوویسکولر اینڈ تھوروسک سرجری (سی ٹی وی ایس) شعبہ سے موبائل نمبر 7455041639، ریڈیو تھیریپی شعبہ سے موبائل نمبر 7455041640، میڈیسن شعبہ سے موبائل نمبر 7455030641، پیڈیاٹرک سرجری شعبہ سے موبائل نمبر 7455030642، ای این ٹی شعبہ سے موبائل نمبر 7455021650، پیڈیاٹرکس شعبہ سے موبائل نمبر 7455021651، ٹی بی اینڈ آر ڈی شعبہ سے موبائل نمبر 7455021652، پلاسٹک سرجری شعبہ سے موبائل نمبر 7455021653، اور پین کلینک (انستھیسیولوجی) سے موبائل نمبر 7455021654پر کام کے دنوں میں مریض صبح دس بجے سے دوپہر بارہ بجے تک اپنے مرض کے سلسلہ میں رابطہ کرسکتے ہیں۔ 
 پروفیسر شاہد علی صدیقی نے کہاکہ کووِڈ-19 کی وجہ سے ٹیلی صحت خدمات وقت کی ضرورت ہیں اور ہماری ٹیلی میڈیسن سروس دور دراز کے مریضوں کے لئے ایک بہتر سہولت ثابت ہورہی ہے۔ 
 جے این ایم سی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر حارث ایم خاں نے کہاکہ ٹیلی میڈیسن سروس جاری رہنے سے مریض اعلیٰ معیار کی صحت خدمات کا فائدہ اٹھاپارہے ہیں۔ 
 قابل ذکر ہے کہ جے این ایم سی میں ابھی تک کووِڈ-19 کے 70ہزار سے زائد نمونوں کی جانچ ہوچکی ہے۔ یہاں ہر دن نو سو نمونوں کی جانچ کی جارہی ہے۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی