مباہلہ میںمحافظ قرآن کی فتح ہوئی ہے : مولانا سیف عبا س

 





ہفتہ ولایت کی مزید نشر وا شاعت کی جائے : مولانا سیف عبا س
لکھنو16اگست 2020۔غفران مآب فاونڈیشن کے زیر اہتمام ©”ہفتہ ولایت“ کے حوالے سے سات روزہ آن لائن محفل مقاصدہ کا سلسلہ جاری ہے۔محفل کا آغاز قاری گلریز کی تلا وت کلام پاک سے ہوا ابتدا ئے محفل میں شعر ا حضرات نے قصائد بارگاہ مولاپیش کیے آخری دن کی محفل کو خطاب کر تے ہوئے خاندان اجتھاد کے نوجوان عالم دین مولانا سید سیف عباس نے سب سے پہلے عید غدیر اور عید مباہلہ کی مبارکباد پیش کی اورمحفل کو خطاب کر تے ہوئے کہاکہ جب ہم قرآن سے مباہلہ کی تفصیل پو چھتے ہیں تو قرآن نے ہمیں جواب دیا کہ تین دن مباہلہ کے فاتحین کی جانب سے علم جاتا رہا لیکن جب نجران والوں کے لیے علم کا فی نہ ہوا تو یہ مباہلہ ہوا ۔تین دن تک پیغمبر اسلام قرآن لے جا کے قرآنی آیت کے توسط سے یہ بتا تے رہے کہ حضرت عیسیٰ اللہ کے بیٹے نہیں ہے مگر ان کی سمجھ میں نہیں آیا ۔ ایک جملہ یہاں پر کہتا چلوں کہ جب پیغمبر اسلام قرآن لے جا کے نجران کو سمجھا نہ سکے تو تمہارے لیے قرآن کیسے کا فی ہو جائے گا۔
مولانا سیف عبا س ©”ہفتہ ولایت“ کی سات روزہ آن لائن محفل مقاصدہ کی آخری روز کی محفل کو خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک قرآن پیغمبر اسلام قرآن لے لے جا کے نصاریٰ نجران والوں کو سمجھا رہے تھے تب انہیں سمجھ میں نہ آیا جب اہل بیتؑ کو ساتھ لے گئے تب انہیں با قا عدہ طور سے سمجھ میں آگیا ۔ اہل بیتؑ کا وجود ہی کا فی تھا تب ہی توکہنے پر مجبو ر ہو گئے کہ بس ہم نے ہار مان لی۔ ایک بات کہتا چلوں جو ہٹ دھرمی پہ آما دہ ہو اس کا علاج مشکل ہے ۔ جو نصاریٰ تھے وہ ادھرمی تھے جب انہوں نے دیکھا تو انہیں سمجھ میں آگیا بات صا ف ہو گئی ادھرمیوں کو سمجھانا آسان ہے ہٹ دھرمیوں کو سمجھنا مشکل ہے ۔




مولانا سیف عبا س نے مزید کہا کہ ” ہفتہ ولا یت “ ایک اہم مو قع ہے جس میں ہمیںایک ہفتہ تک عید غدیر اور عیدمباہلہ کو تفصیل سے عوام کے تک پہنچانے کا ذریعہ ہے ۔ ہمیں کو شش کرنا چاہئے کہ اس ” ہفتہ ولایت “ کے پر وگرام کی مزید وسیع نشر و اشاعت کی جائے تاکہ اعلان ولایت سے تصدیق ولایت کے مقاصد کو تفصیلی طور پر لوگوں کے ذہنوںمیں پہنچا سکیں۔ مولانا سیف عبا س نے مزید کہا کہ جب عید الفطر تین دن تک اور عید الاضحی تین روز تک منائیں جا تی ہے جب کہ یہ دونوں عیدیں محترم تو ضرور ہیں مگر عید اکبر نہیں ہے تو جو عید اکبر ہے جو اللہ کی عید جو انبیا کی عید، جو تمام ملائک کی عید ہے اسے ایک ہفتہ تک کیوں نہیں منا سکتے ہیں ۔ ہمارا جو مقصد ہے کہ دوسرے مذاہب تک عید اکبر کے مقاصداور عید غدیر کے پیغام نیزعید اکبرکے مشن کو اس ”ہفتہ ولایت“کے توسط ہم پہنچانے میں کامیاب ہو جائیں ۔ آخری میں تمام لو گوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے محفل کو آئندہ سال کے لیے ملتوی کیا گیا ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی