علی گڑھ: ماہر اقبالیات ،ممتاز محقق و نقاد اور سینٹر آف ایڈوانسڈ اسٹڈی ، شعبہ ¿ اردو کے کوآرڈنیٹر پروفیسر سید محمد ہاشم کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے فارسی زبان و ادب میں”جاوید نامہ کا تنقیدی مطالعہ“ کے موضوع پر پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی ہے۔یہ پی ایچ ڈی ان کو حال ہی میں شعبہ ¿ فارسی ، اے ایم یو کے زیر اہتمام آن لائن وائیوا مکمل ہوجانے کے بعد دی گئی ہے۔
علامہ اقبال کی اہم ترین فارسی تصنیف ©”جاوید نامہ“ پر سید محمد ہاشم کی تازہ ترین تحقیق فارسی ادبیات کے مطالعے کے ساتھ ساتھ علامہ اقبال کی اردو فارسی شاعری پران کی مہارت کا ثبوت ہے۔انھوں نے اس سے قبل اردو میںبھی پی ایچ ڈی کی ڈگری شعبہ اردو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے حاصل کی تھی۔ سید محمد ہاشم کی تحقیق و تدوین،اردو تنقید کی اساس،اقبال فکر و فن،سید سلیمان ندوی :حیات اور ادبی کارنامے،سید سلیمان ندوی:سیرت و شخصیت،اشاریہ ¿ تنقید وغیرہ کتابیں شائع ہو کر اپنی اہمیت کا لوہا منوا چکی ہیں جبکہ شعبہ اردو کی آٹھ کتابیں ان کی نگرانی میں شائع ہوئی ہیں۔وہ بین الاقوامی اور قومی سیمیناروں میں کثیر تعدادمیں ریسرچ پیپر پیش کر چکے ہیں جبکہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر ان کے ساٹھ ( ۰۶)سے زائد مقالات شائع ہو چکے ہیں۔انھیں مختلف اردو اکادمیوں کی جانب سے کئی مرتبہ ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ شعبہ ¿ اردو میں اپنی گراں قدر خدمات کے دوران پروفیسر سید محمد ہاشم صدر شعبہ بھی رہ چکے ہیں اور ان کی زیر نگرانی اب تک ۳۱ پی ایچ ڈی اور دو ایم فل ریسرچ اسکالر ڈگریاں حاصل کر چکے ہیں۔
پروفیسر سید محمد ہاشم جون ۳۱۰۲ سے اگست ۶۱۰۲ تک مسلم یونیورسٹی کے سہ ماہی مجلہ’ فکر و نظر‘ کے مدیر رہ چکے ہیں اور سال ۸۱۰۲ سے اب تک اس ذمہ داری کو انجام دے رہے ہیں۔اس دوران مجلہ کی قدر و منزلت میں خاصا اضافہ ہوا اور وہ یو جی سی کی کیئر لسٹ میں شامل ہو گیا ہے۔ انھوں نے فکر و نظر کے متعدد خصوصی نمبر بھی نکالے ہیں جن میںسر سید نمبر،حالی و شبلی نمبر،مشتاق یوسفی نمبر وغیرہ نے بہت مقبولیت حاصل کی ہے ۔سینٹر آف ایڈوانسڈ اسٹڈی کے کوآرڈنیٹر ہونے کے علاوہ وہ یونیورسٹی کے مختلف انتظامی عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں نیز ملک کی کئی دوسری یونیورسٹیوں میں بھی وہ مختلف نوعیت کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔