اُردو یونیورسٹی کے ریگولر کورسز میں داخلے جاری

 







 







 






انٹرنس پر مبنی پروگرامس کے لیے 24 اگست آخری تاریخ۔ سی ٹی ای سری نگر میں مشروط داخلے
حیدرآباد، 10 اگست (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2020-21کے ریگولر کورسز میں داخلے جاری ہیں۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، رجسٹرار انچارج کے بموجب انٹرنس کی بنیاد پر داخلے کے کورسز میں آن لائن درخواست کی تبدیل شدہ آخری تاریخ 24 اگست 2020 ہے ، جبکہ میرٹ پر مبنی کورسز میں داخلے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تک بڑھا دی گئی ہے۔ انٹرنس ٹسٹ کے انعقاد کے لیے نظر ثانی شدہ تواریخ 19 اور 20 ستمبر ہوں گی۔ انٹرنس ٹسٹ کے نتائج کا اعلان 30 ستمبر کیے جانے کا امکان ہے۔کالج آف ٹیچر ایجوکیشن، سری نگر میں بی ایڈ اور ایم ایڈ میں مشروط داخلوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جس کی آخری تاریخ بھی 24 اگست ہے۔
پروفیسر ایم وناجا، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کے بموجب ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں کویڈ 19 کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر تواریخ میں توسیع کی گئی تھی۔ اسی دوران یونیورسٹی نے داخلے کی بعض شرائط میں ضمیموں کو منظوری دی ہے جن میں مختلف کورسس میں داخلوں کیلئے اردو اہلییت کی نظرِ ثانی شدہ اساس،ایم اے ترجمہ اور ایم اے سماجی علوم بجز سوشیل ورک میں داخلے کیلئے منظورہ دینی مدارس کے پروگرام اور ایم سی اے پروگرام میں داخلے کیلئے اے آئی سی ٹی ای کی مصرحہ اہلیتی شرط شامل ہیں۔ نئے قواعد کی تفصیل یونیورسٹی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
آن لائن درخواست فارم برائے انٹرنس پر مبنی کورسز جیسے بی ٹیک (کمپیوٹر سائنس) ، ایم ٹیک (کمپیوٹر سائنس) ، ایم بی اے ، ایم سی اے ، بی ایڈ ، ایم ایڈ ، ڈی ایل ایڈ ، پالی ٹیکنک ڈپلوما اور پی ایچ ڈی پروگرام ان کے علاوہ میرٹ کی اساس کے کورسز میں داخلے کے لئے آن لائن درخواست ویب سائٹ manuu.edu.in دستیاب ہے۔





ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی