جشن آزادی منانے کا الگ انداز 


  اورنگ آباد کے 200آٹو رکشہ ڈرائیورجنگ آزادی پر شائع کتابیں پڑھ کرمنائیں گے جشن آزادی 
اورنگ آباد  ہر سال ملک میں جشن آزادی الگ الگ انداز سے منایاجاتاہے ۔ اس سال اورنگ آباد مہاراشٹر کی سماجی وتعلیمی تنظیم ریڈ اینڈ لیڈ فاو ¿نڈیشن کی جانب سے شہر کے دو سو آٹور کشہ ڈرائیورں کو جنگ آزادی پر لکھی کتابوں کو مفت تقسیم کیاجارہاہے۔ ساتھ ہی شہر کے مختلف محلوں میں ایک ہزار افراد تک گھر گھر جاکر یہ کتاب مفت تقسیم ک جارہی ہے ۔واضح رہے کہ یہ پروگرام ۲۱ اگست تا ۵۱ آگست تک جاری رہے گا ،اس دوران فاو ¿نڈیشن کے ممبران اہل محلہ سے تحریک آزادی کی تاریخ اور مجاہدین آزادی کے بارے میں بھی بتائیں گے۔ ان کتابوں میں کو قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان دہلی سے شائع ماہنامہ بچوں کی دنیا کے ۱۵اگست اور ۶۲ جنوری پر شائع حصوصی شمارے تقسیم کیے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ فاو ¿نڈیشن کا مقصد معاشرہ میں کتابوں اور مطالعہ کے تئیں بیداری پیداکرنا ہے ۔اس کے لیے وقتاََ فوقتاََ اسکولوں میں جاکر مطالعہ بیداری ،کتب بینی اور کتابوں کی اہمیت و افادیت پر پروگراموں کا انعقاد کیا جاتاہے ۔ کویڈ19کے چلتے اسکول ،کالج بند ہونے کے سبب گلی گلی محلہ محلہ جاجاکر لوگوںمیں تعلیم بیداری مہم بھی جلائی جارہی ہے۔ کتابیں حاصل کرنے کے بعد رکشہ ڈرائیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم خود بھی پڑھیں گے اور گھروں میں اپنے بچوںکو بھی پڑھائیںگے۔ فاو ¿نڈیشن کے صدر مرزاعبدالقیوم ندوی نے کہاکہ آج معاشرہ میں مطالعہ کا شوق بہت کم ہوگیا ہے ،کتابوں سے دوری کے سبب سے ان کے تعلیم پر بھی اثر پڑا ہے ۔موبائل اور سوشل میڈیا کی وجہ سے گھروں میں پڑھنے پڑھانے کا ماحول بھی کم ہوگیا ہے ۔ گزشتہ ملک کے سابق صدرجمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کی یوم ِ پیدائش کی مناسبت سے اسی طرح گھر گھر جاکر مفت کتابیں تقسیم کی گئی تھیں۔ یہ کتابیںشہر کے مسلم اکثریتی علاقہ جیسے بائبجی پورہ ،روشن گیٹ، قیصر کالونی ،واحد کالونی کے ساکنان کو ان کے گھروں پر یہ کتابیںتقسیم کی گئی ہیں ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عنقریب اردو کے علاوہ دیگر زبانوں میں شائع کتابیں شہر کے غیر مسلم علاقوں میں تقسیم کی جائے گی ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی