اُردو یونیورسٹی اورملا ئشیائی یونیورسٹی کے درمیان یادداشت مفاہمت

 



حیدرآباد، اسکول آف ٹکنالوجی، مولانا آزاد نیشنل نے ملائشیا کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (یو پی این ایم) ، کوالالمپور کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط کیے ہےں جو دونوں جامعات کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں معیاری تحقیق، مشترکہ سرگرمیوں اور اساتذہ کے تبادلے کی راہ ہموار کرے گا۔مارچ میں دستخط شدہ یادداشت مفاہمت کو حکومت ملائشیا نے 14اگست 2020 کو منظوری دے دی ہے۔
پروفیسر عبدالواحد ، ڈین ، اسکول آف ٹکنالوجی ،مانو کی جانب سے اس یادداشت مفاہمت کے کوآرڈینٹر ہےں جبکہ ڈاکٹر خیرالعمالی بن احمد ، ڈین ، فیکلٹی آف انجینئرنگ ، یوپی این ایم کے رابطہ کار ہےں۔
اسکول آف ٹکنالوجی کی ترقی کے لئے اس ایم او یو کو حتمی شکل دینے کی منظوری پر پروفیسر عبدالواحدنے وائس چانسلر اور رجسٹرار کا شکریہ ادا کیا ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی