مولانا سیف عباس نے انجمن غنچہ مہدیہ کے صاحب بیاض رضا حسین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا


لکھنو ¿ 12اگست 2020خاندان اجتھاد کے نوجوان عالم دین مولانا سیف عباس نے انجمن غنچہ مہدیہ کے صاحب بیاض رضا حسین عرف منگلو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
مولانا سیف عباس نے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ جناب بیاض رضا حسین عرف منگلو مرحوم نہایت سادہ اور شریف انسان تھے اور عزائے سید الشہدا میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے ۔ صاحب بیاضی اور نوحہ خوانی میں منفرد انداز تھا جسکے ذریعہ وہ عوام کو اپنی طرف کر لیتے تھے ۔ میں یہ سمجھتا ہوں نے کہ انجمن غنچہ مہدیہ کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے کہ ان کا ایک صا حب بیاض شہ کی عزاداری کرنے محرم سے پہلے اپنے آقا کے دربار میں پہنچ گیاہے ۔ ہم غمزدہ افراد خانوادے کو تعزیت پیش کر تے ہیں اور اسی کے ساتھ ساتھ انجمن غنچہ مہدیہ کے تمام افراد کو دل کی گہرائیوں سے پر سہ اور تعزیت پیش کر تے ہیں اور با رگاہ خدا وندی میں ہم دعا کر تے ہیں کہ مر حوم کو جوار معصومینؑ میں جگہ عنا یت فرمائے اور غمزدہ اہل خانہ صبر جمیل عطا فرمائے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی