مرکزی وزیر تعلیم، اے ایم یو میں امتحان سنٹر کا افتتاح کریں گے



علی گڑھ:مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک، جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے امتحان سنٹر کا 27اگست کو ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ افتتاح کریں گے۔ 
 مذکورہ امتحان سنٹر کو وزارت تعلیم کی دو کروڑ روپئے کی گرانٹ سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اس میں 150طلبہ کے بیٹھنے کی جگہ ہے۔ 
 وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ یہ نئی عمارت اعلیٰ معیار کی ہے جس میں امتحانات کو بہتر نظم و نسق کے ساتھ منعقد کیا جاسکتا ہے۔ رجسٹرار مسٹر عبدالحمید آئی پی ایس نے بتایا کہ آن لائن افتتاحی تقریب سہ پہر تین بجے شروع ہوگی۔ 


پائیدار ترقی اور گرین اِنرجی کے موضوع پانچ روزہ پر فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام ستمبر میں ہوگا
علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے الیکٹریکل انجینئرنگ شعبہ میں ’پائیدار ترقی اور گرین اِنرجی‘ کے موضوع پر آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) کا ایک آن لائن فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام7تا 11ستمبر منعقد ہوگا ۔ اس میں اے آئی سی ٹی ای سے تعلیم شدہ اداروں کے اساتذہ، ریسرچ اسکالر، اعلیٰ کورسوں کے طلبہ، حکومت و صنعت اور انتظامیہ سے وابستہ افراد اور تکنیکی ماہرین شریک ہوں گے۔ 
 پروگرام کے کوآرڈنیٹر ڈاکٹر محمد ریحان نے بتایا کہ اس میں زیادہ سے زیادہ دو سو افراد شریک ہوسکیں گے جب کہ میزبان ادارے کے شرکاءکی تعداد 30سے زیادہ نہیں ہوگی۔ شرکت کے خواہشمند افراد اے آئی سی ٹی ای کی ویب سائٹ پر جاکر رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ ڈاکٹر ریحان نے کہاکہ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور اے ایم یو کیمپس میں گرین اِنرجی اور توانائی تحفظ اقدامات اپنانے پر پورا زور دے رہے ہیں۔ 
 پروفیسر پرویز مستجاب (ڈین، فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی)، پروفیسر ایم ایم سفیان بیگ (پرنسپل، ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی)، پروفیسر سلمان حمید (چیئرمین، شعبہ ¿ الیکٹریکل انجینئرنگ) اور ڈاکٹر محمد ریحان (شعبہ ¿ الیکٹریکل انجینئرنگ) فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کا انعقاد کررہے ہیں۔ 



جدید تر اس سے پرانی