وزیر اعلیٰ نے آج بی آر ڈی میڈیکل کالج، گورکھپور کا معائنہ کیا


 ، آئی سی یو اور ایل ۔3 بستروں کو مزید بڑھانے کی ہدایت دی۔
چیف سکریٹری نے گزشتہ روز کانپور کے اسپتالوں کا معائنہ کیا ،آئی سی یو اور ایل ۔3 بستروں کو بڑھانے کی ہدایات
آج لکھنو ¿ کے ’کے جی ایم یو‘ سمیت دیگر اسپتالوں کا معائنہ کیا گیا
دفعہ 188 کے تحت 182615 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج
 اب تک 12187029 گاڑیوں کی چیکنگ میں 67291 گاڑیاں ضبط
چیکنگ مہم کے دوران 619001879 روپے جرمانہ وصول کیاگیا
 بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوز کرنے والے 1063 افراد کے خلاف786 ایف آئی آر درج کرکے 390 افراد گرفتار
 1106تھانہ حلقوں کے 10998 ہاٹ اسپاٹ کے تحت 1414817 مکانات کے8496210 افراد کی شناخت کی گئی
 تعمیراتی کاموں سے متعلق 17.02 لاکھ مزدوروں کو دوسری قسط بھی ادا کردی گئی 
کوویڈ۔19 کے سلسلے میں، راحت کمشنر دفتر میں ریاستی سطح پر قائم انٹیگریٹڈ ڈیزاسٹر کنٹرول سنٹر کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1070 پر موصولہ 119434 کال میں سے 118904 کا تصفیہ کردیا گیا۔
       :۔ جناب اونیش کمار اوستھی
اب تک 84661 مریض مکمل طور پر علاج کراچکے ہیں
اب تک 3412346 افراد کا کورونا ٹیسٹنگ کرایا گیا ہے
گزشتہ روز ریاست میں ایک دن میں 97911 نمونوں کی جانچ کی گئی
پول ٹیسٹ کے تحت کل 3247 پول کا معائنہ کیا گیا، جس میں 5-5 نمونوں کے 3083 اور 10-10 نمونوں کے 164 پول کا معائنہ کیا گیا۔
ریاست میں 49347 کورونا کیس سرگرم ہیں، جس میں 21758 مریض ہوم قرنطین میں ، نجی اسپتال میں 1627 افراد اور 196 مریض نیم ادائیگی کی سہولت میں ہیں ۔ اس کے علاوہ باقی متاثرہ L-1، L-2، L-3 کورونا اسپتالوں میں ہے
        :۔ جناب امت موہن پرساد
لکھنو
  آج یہاں لوک بھون میں پریس نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے، اترپردیش کے ایڈیشنل چیف سکریٹری انفارمیشن اینڈ ہوم نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے آج بی آر ڈی میڈیکل کالج، گورکھپور کا معائنہ کیا ، وہاں آئی سی یو اور ایل ۔3 بستروں میں اضافہ کے ہدایات دی ہے۔ چیف سکریٹری نے گزشتہ روز کانپور کے اسپتالوں کا معائنہ کیا ہے اور وہاں پر آئی سی یو اور ایل ۔3 بستر بڑھانے کی ہدایت دی ہے۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری ہوم اینڈ انفارمیشن نے آج ڈویژنل کمشنر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ لکھنو ¿کے ساتھ مل کر لکھنو ¿ کے’ کے جی ایم یو ‘اور دیگر سرکاری اور نجی اسپتالوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایل ۔3 بستروں میں اضافے کے لئے ایک ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے، جو آج وزیر اعلیٰ کو پیش کیا جائے گا۔
 جناب اوستھی نے بتایا کہ محکمہ پولیس کی جانب سے اب تک کی گئی کارروائی میں، دفعہ 188 کے تحت 182615 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ اب تک 12187029 گاڑیوں کی چیکنگ میں 67291 گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ چیکنگ کے دوران 619001879 روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ ضروری خدمات کے لئے کل 348739 گاڑیوں کے اجازت نامے جاری کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہبلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے 1063 افراد کے خلاف 786 ایف آئی آر درج کرکے 390 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، 
 جناب اوستھی نے بتایا کہ ریاست میں 1106 تھانہ حلقوں کے 10998 ہاٹ اسپاٹ میں تحت 1414817 گھروں سے 8496210 افراد کی شناخت کی گئی ہے۔ ان ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں کورونا مثبت لوگوں کی تعداد 44773 ہے۔ ادارہ جاتی قرنطین لوگوں کی تعداد 20376 ہے۔ ریاست میں ہاٹ سپاٹ کے 8265158 افراد کی تخمیناً آبادی کے مقابلہ میں 13336 ڈور اسٹیپ ڈیلیوری دودھ بوتھ / آدمی کے ذریعے دودھ تقسیم کیا گیا ہے۔ 'پھل، سبزیاں وغیرہ' کے کل 16595 گاڑیاں لگائی گئیں ہیں۔ ڈورا سٹیپ ڈلیوری والے اسٹورز کی تعداد 14407 ہے۔ پروویژن اسٹور کی تعداد 14486 ہے۔ ان علاقوں میں مجموعی طور پر 26 کمیونٹی کچن ہیں۔ ان بستیوں میں 1841633 راشن کارڈوں پر غلہ تقسیم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری اداروں / کمیونٹی کچن کے توسط سے 2540 شہری مستفید ہوئے ہیں اور مذہبی / رضاکارانہ تنظیموں کے ذریعہ 724 شہریوں کو مستفید کیا گیا ہے۔
 جناب اوستھی نے کہا کہ 338.82 کروڑ روپئے مجموعی طور پر 33.88 لاکھ افراد کو اداکئے گئے ۔تعمیراتی کاموں سے متعلق 17.02 لاکھ کارکنوں کو دوسری قسط بھی ادا کردی گئی ہے۔ کوویڈ۔19 کے سلسلے میں، راحت کمشنر کے دفتر میں ریاستی سطح پر قائم انٹیگریٹڈ ڈیزاسٹر کنٹرول سنٹر کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1070 پر موصولہ 119434 کال میں سے 118904 کاتصفیہ کیا گیا۔
  ایڈیشنل چیف سکریٹری میڈیکل اینڈ ہیلتھ جناب امت موہن پرساد نے بتایا کہ کوویڈ۔19 ٹیسٹ کا کام ریاست میں تیز رفتار سے جاری ہے۔ ریاست میں، کل ایک دن میں 97911 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس طرح ریاست میں 3412346 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے، کوویڈ۔19 کی جانچ میں 34 لاکھ کاہندسہ عبور کرلیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 4583 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کورونا کے 49347 سرگرم کیس ہیں، جن میں 21758 مریض ہوم قرنطین میں ، نجی اسپتال میں 1627 افراد اور 196 مریض نیم ادائیگی کی سہولت میں ہیں ۔ اس کے علاوہ باقی متاثرہ ایل -1، ایل -2، ایل -3 کورونا اسپتالوں میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک مجموعی طور پر 39678 افراد کو ہوم قرنطین کیا گیا ہے، ان میں سے 17920 افراد نے ہوم قرنطین کی مدت مکمل کرکے صحتیاب ہوچکے ہےں۔ ریاست میں اب تک 84661 مریضوں کا مکمل علاج کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پول ٹیسٹ کے تحت کل 3247 پول کا معائنہ کیا گیا، جس میں 5-5 نمونوں کے 3083 اور 10-10 نمونوں کے 164 پول کی جانچ کی گئی۔
 جناب پرساد نے بتایا کہ ریاست میں نگرانی مہم کے تحت 2،40،833 نگرانی ٹیموں نے 16912280 گھروں کے 85185977 افراد کا سروے کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں اب تک 61831 کوویڈ ہیلپ ڈیسک قائم کی جاچکی ہیں۔ ان کوویڈ ہیلپ ڈیسک کے ذریعہ 643991 سے زیادہ علامتی افراد کی شناخت کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آروگیہ اسیتو ایپ پر الرٹ ملنے کے بعد، کنٹرول روم سے 842800 افراد سے ان کی صحت کے بارے میں فون سے معلومات حاصل کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں ای سنجیوانی پورٹل مستقل طور پر استعمال ہورہا ہے۔ کل 1523 افراد نے ای سنجیوانی پورٹل کا استعمال کرتے ہوئے ڈاکٹروں سے مشورہ کیا۔ اس طرح اب تک 24663 افراد ای۔ سنجیوانی پورٹل سے مستفید ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بہرائچ کے لوگوں نے ای سنجیوانی پورٹل کا سب سے زیادہ استعمال کیا ہے۔ ہردوئی اور میرٹھ اضلاع میں لوگ بھی اس پورٹل کو بڑی تعداد میں استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ۔11 اگست تک کورونا سرگرمی کا تناسب 4.8 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانپور، گورکھپور، دیوریا، مہاراج گنج، لکھنو ¿ میں، مثبت کا فیصد سب سے زیادہ ہے۔ جبکہ ہاتھرس، باغپت، مہوبہ، کاس گنج، بلندشہر میں مثبت تعداد کا فیصد کم ہے۔


 ٭٭٭٭٭٭٭


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی