وزیر اعلی نے ویڈیوکانفرینسنگ سے لیا سیلاب کا جاٰزہ

 



وزیراعلی کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سیلاب سے متعلق نہایت حساس اورحساس ریاست کے 40 اضلاع کے ضلع انتظامیہ اور معزز نمائندوں کے ساتھ بات چیت
  لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تمام متاثرہ کنبوں کو راشن کٹ فراہم کرائی جائے ۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جانی ،مویشی،گھر یا دیگر نقصان کی صورت میں متاثرہ افراد کے اہل خانہ کو عوام کے نمائندے کے ذریعے 24 گھنٹے کے اندر مجوزہ مالی امداد فراہم کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ کو امداد فراہم کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی یالاپروائی نہیں ہونی چاہئے۔ راحت کاموں کے انعقاد میں حکومت کی طرف سے طے شدہ کورونا پروٹوکول کی تعمیل کو بھی یقینی بنایا جائے۔
ہفتے کے روز وزیر اعلی ضلع انتظامیہ اور ریاست کے سیلاب سے متاثر نہایت حساس اور حساس 40 اضلاع کے معزز عوامی نمائندوں کے ساتھ اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کر رہے تھے۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران انہوں نے اس وقت امبیڈکر نگر ، اجودھیا ، اعظم گڑھ ، بہرائچ ، بلیا ، بارہ بنکی ، بستی ، دیوریا ، گونڈا ، گورکھپور ، لکھیم پور کھیری ، کشی نگر ، مﺅ اور سیتا پور اضلاع اور عوامی نمائندوں سے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں سیلاب کی صورت حال چلائی جا رہی امدادی کاموں کی معلومات حاصل کیں اور ضروری ہدایات دیں۔
وزیر اعلی نے کہا کہ اس وقت کچھ اضلاع میں کورونا کی وبا کے ساتھ سیلاب کا سامنا بھی کرنا پڑر ہا ہے۔ اس کے پیش نظر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کا خطرہ ستمبر کے وسط تک برقرار ہے۔ ضلع انتظامیہ اس کے مطابق تیاری کریں۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب متاثرین میں تقسیم کی جانے والی راشن کٹس میں 10 کلو آٹا ، 10 کلو چاول ، 10 کلو آلو ، 05 کلو گرام لائی ، 02 کلو گرام بھنا ہوا چنا ، 02 کلو ارہرکی دال ، 500 گرام نمک ، 250 گرام ہلدی ، 250 گرام مرچ ۔ 250 گرام دھنیا ، 05 لیٹر مٹی کا تیل ، 01 پیکٹ موم بتی ، 01 پیکٹ ماچش ، 10 پیکٹ بسکٹ ، 01 لیٹرریفائنڈ تیل ، 100 کلورین کی گولیاں اور 02 نہانے کا صابن مہیا کرائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متعلق امدادی کاموں کے لئے خاطر خواہ فنڈز دستیاب ہیں۔ پوری حساسیت کو برقرار رکھتے ہوئے ، تمام سیلاب متاثرین کو امداد فراہم کرائی جائیں۔




وزیراعلیٰ نے کہا کہ انتظامیہ کے ذریعہ لگائے گئے کیمپوں میں مقیم سیلاب متاثرین کے لئے صاف کھانا اور پینے کے صاف پانی کو یقینی بنایاجائے۔ پشتے وغیرہ پر بسنے والے سیلاب متاثرین کو ترپال فراہم کرایا جائے ۔ پیٹرومیکس کا بندوبست کرنا چاہئے۔ سیلاب سے متاثرہ گاو ¿ں میں کشتیوں کے انتظامات بھی کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ موبائل میڈیکل ٹیم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے۔ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچنے کے لئے کلورین کی گولیاں تقسیم کی جائیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیلاب سے ہونے والے نقصان کی صورت میں پردھان منتری آواس یوجنا یا مکھیہ منتری آواس یوجنا کے تحت متاثرہ کنبوں کو مکان فراہم کرنے کے سلسلے میں ایک ایکشن پلان تیار کیا جائے۔ اگر متعلقہ گاو ¿ں میں آراضی کی دستیابی نہ ہو تو متاثرہ کنبوںکے کسی دوسرے مقام پر آباد ہونے کے سلسلے میں محکمہ ریونیو کو ایک تجویز بھیجی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آسمانی بجلی یا سانپ کے کاٹنے کی وجہ سے موت کی صورت میں متاثرہ افراد کے اہل خانہ کو ضابطے کے مطابق مالی امداد فراہم کرائی جائے ۔
ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو محترمہ رینوکا کمار نے وزیر اعلیٰ کو ریاست میں سیلاب سے متعلق امدادی منصوبے اور ایڈیشنل چیف سکریٹری آبپاشی جناب ٹی وینکٹیش نے سیلاب ، پشتے ، ندیوں کی سطح کی سطح وغیرہ کے بارے میں آگاہ کیا۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری محترمہ ریونیو کا کمار نے بتایا کہ اس وقت ریاست کے 15 اضلاع کے 665 مو اضعات سیلاب سے متاثر ہیں ، جن میں سے 391 مواضعات زیر آب ہیں ۔ اضلاع میں سیلاب سے بچاﺅ کے لئے 328 سیلاب کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ اس وقت 04 اضلاع بلیا ، اعظم گڑھ ، مﺅ اور امبیڈکر نگر میں 242 سیلاب کیمپ میں 1402 افراد رہ رہے ہیں۔
سیلاب متاثرہ کنبوں میں95483 لنچ پیکٹ ، 65425 راشن کٹ اور 1.89 لاکھ میٹر ترپال تقسیم کیے جا چکے ہیں ۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آسانی سے آمد و رفت کے لئے 779 کشتیاں چلائی جارہی ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے 265 موبائل میڈیکل ٹیمیں فعال ہیں ۔ سیلاب سے متاثرہ جانوروں کے لئے 268 مویشی کیمپ لگائے گئے ہیں اور اب تک 6.36 لاکھ جانوروں کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ ریاست میں سیلاب سے بچاو ¿ کے کاموں کے لئے این ڈی آر ایف کی 15 سیلاب ٹیمیں ، ایس ڈی آر ایف کی 09 ٹیمیں اور پی اے سی کی 17 سیلاب کمپنیاں تعینات ہیں۔
اس موقع پرچیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری پنچایت راج جناب منوج کمار سنگھ ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مویشی پروری جناب بھونیش کمار ،راحت کمشنر جناب سنجے گوئل اور دیگر سینئر افسران اور ایس ڈی ایم اے نائب صدر لیفٹیننٹ جنرل رویندر پرتاپ ساہی موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی