کاشتکاروں کو یوریا کھاد کی فراہمی کے واسطے وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے: -زرعی پیداوار کمشنر

 



اترپردیش کے زرعی پیداوار کمشنر جناب آلوک سنہا نے بتایاکہ ریاست میں موافق موسم کی وجہ سے خریف فصلوں کے ہدف کے مطابق بووائی ہونے اور گزشتہ ہفتہ اچھی بارش ہونے کے نتاظر میں وافر مقدار میں کھاد کا بندوبست کر لیا گیا ہے۔ ریاست میں یوریا کھاد کا وافر اسٹاک موجود ہے اور مسلسل اضلاع میں سپلائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوںنے بتایاکہ وزیراعلیٰ کے ذریعہ جائزہ لیتے وقت ہدایت دی گئی کہ یوریا کھاد کی فراہمی وافر مقدار میں یقینی بنائی جائے، تاکہ کاشتکاروں کو کسی بھی قسم کی کوئی دشواری نہ ہو۔
جناب سنہا نے بتایاکہ ریاست میں اہم فصلوں میں دھانچاول میں یوریا ٹاپ ڈرسنگ کا وقت ہے، اس لئے کاشتکار کی بڑھی ہوئی مانگ کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ ¿ زراعت یوریا کی فروخت پر پینی نظر رکھے ہوئے ہے۔ ریاست میں کھاد تقسیم صد فیصد پی او ایس کے توسط سے کرائی جا رہی ہے۔انہوںنے بتایاکہ وزیر زراعت نے ہدایت دی ہے کہ پینی نظر رکھتے ہوئے جن اضلاع میں کوئی مسئلہ پیدا ہوتا ہے تو اس کا تصفیہ ترجیحی بنیاد پر یقینی بنایا جائے۔
انہوںنے بتایاکہ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ کھاد کی فروخت کاشتکاروں کو انکی شناخت کی بنیاد پر ان کی جوت بہی میں درج زرعی آراضی اور فصل وار مناسبمعقول مقدار کے مطابق ہی کھاد فراہم کرائی جائے، تاکہ مہنگے کھادوں کے غیر تنازن استعمال اور زراعت کے علاوہ دیگر کاموں میں غلط استعمال کو کنٹرول کیا جا سکے۔ خریدنے والے کاشتکار کو کھاد خریدنے کی پرچیکیش میمو لازماً حاصل کرنے کیلئے بیدار کیا گیا ہے۔جہاں کھاد کا مطالبہ زیادہ ہے، وہاں علاقائی افسرانملازمین کی ڈیوٹی لگاکر کھاد کے بوروں پر درج زیادہ سے زیادہ قیمت پر ہی کھاد کی خرید وفروخت کو یقینی بنائی جائے، تاکہ کاشتکاروں کو استحصال نہ ہو سکے۔
زرعی پیداوار کمشنر نے بتایاکہ پوری ریاست میں کھاد ڈیلروں کے یہاں ایک ساتھ چھاپہ مارنے کی کارروائی کرائی گئی،تاکہ کسی بھی قسم کی بے ضابطگی نہ ہونے پائے۔ اس سلسلہ میں رواں سال 2020-21میں مورخہ 31جولائی 2020تک ریاست میں کھاد انفورسمنٹ نے سخت کارروائی کرتے ہوئے 7558چھاپہ ڈالتے ہوئے 2642نمونہ جمع کیے، جن میں تحقیق کے بعد 514نمونہ غیر معیارغیر پیمانہ والے پائے گئے۔
٭٭٭٭٭


 

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی