علی گڑھ، : ”ہندوستان کو خود کفیل بنانے میں لائبریریاں اہم رول ادا کرسکتی ہیں۔ لائبریریوں کو اپنی کمیونٹی انفارمیشن سروس کو مستحکم کرنا ہوگا تاکہ فرد اور سماج کو کارآمد معلومات وقت پر مل سکیں اور مسائل کے حل میں مدد ملے“۔ ان خیالات کا اظہار اے ایم یو کے لائبریری و انفارمیشن سائنس شعبہ کے پروفیسر نوشاد علی پی ایم نے کیا۔وہ ایم ایس یونیورسٹی ترونلویلی (تمل ناڈو) اور مدراس لائبریری ایسوسی ایشن کے اشتراک سے لائبریری اور انفارمیشن سائنس پر منعقدہ ہفت روزہ آن لائن کورس کے افتتاحی پروگرام سے بطور مہمان اعزازی خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہاکہ لائبریری خدمات سے وابستہ سبھی پیشہ ور افراد کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ’آتم نِربھر بھارت‘ کا خواب پورا کرنے کے لئے لوگوں کو صحیح وقت پر صحیح طریقہ سے درست معلومات فراہم کرنے میں تعاون کریں۔ پروگرام میں ایم ایس یونیورسٹی کے وائس چانسلر، رجسٹرار اور مدراس لائبریری ایسوسی ایشن کے صدر و دیگر افراد شریک ہوئے۔
ایڈوانس وِنڈ اِنرجی سسٹم پر پروفیسر امتیاز اشرف کا لیکچر
علی گڑھ،: ”ایئربورن ہوائی توانائی کی مشینوں سے قابل تجدید توانائی پر ہمارا انحصار بڑھے گا جو ماحولیات کے لئے بہت خوش آئند ہے۔ عالمی سطح پر توانائی کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے ہوائی توانائی کثیر مقدار میں دستیاب ہے اور اس کے ڈیوائس ماحولیات کے لئے کوئی خطرہ نہیں پیدا کرتے“۔
ان خیالات کا اظہار علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے الیکٹریکل انجینئرنگ شعبہ کے چیئرمین پروفیسر امتیاز اشرف نے کیا۔
وہ جی ایم آر انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی، آندھرا پردیش کے الیکٹرانکس و کمیونیکیشن انجینئرنگ شعبہ کی جانب سے ”سماجی ذمہ داری کی حامل ٹکنالوجی “ کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ ایڈوانس وِنڈ اِنرجی سسٹم اور ایئربورن وِنڈ ٹربائن (اے ڈبلیو ٹی) پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر امتیاز اشرف نے کہا کہ ہوائی توانائی پیدا کرنے سے متعلق ٹکنالوجی کو ساو ¿نڈ پروف اور ماحول دوست بنانے پر کام کیا جارہا ہے تاکہ عالمی حدّت پر اس کے منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔
ورچوئل کانفرنس میں شرکت
علی گڑھ: فوڈ کرافٹ انسٹی ٹیوٹ، علی گڑھ کے اساتذہ کو دہلی فاو ¿نڈیشن (ڈی ایچ ایس) کی جانب سے حال ہی میں منعقدہ ورچوئل کانفرنس میں سال 2020ءکے بیسٹ ہاو ¿س کیپر اور بیسٹ شیف کے اعزاز سے نوازا گیا۔ کیمپبل یونیورسٹی امریکہ کے تعاون سے انٹرڈسپلنری ریسرچ اور تبدیلی کے موضوع پر یہ بین الاقوامی ورچوئل کانفرنس منعقد ہوئی تھی جس میں انسٹی ٹیوٹ کے سینئر لیکچرر مسٹر حسن عاصم اور معاون لیکچرر مسٹر عمران خاں نے آن لائن شرکت کی اور کووڈ-19کی وبا کے ہاسپیٹلٹی شعبہ پر پڑنے والے اثرات پر مقالہ پیش کیا۔ کانفرنس میں ثانوی اور اعلیٰ تعلیم سے وابستہ اساتذہ کے ساتھ ہی ہوٹل کے کاروبار سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی۔ انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل مسٹر نیلیندر پرساد شریواستو نے انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ مسٹر حسن عاصم اور مسٹر عمران خاں کو اس حصولیابی پر مبارکباد پیش کی۔ قابل ذکر ہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کیمپس میں واقع محکمہ ¿ سیاحت، حکومت اترپردیش کے تحت چلنے والے فوڈ کرافٹ انسٹی ٹیوٹ میں ہوٹل مینجمنٹ کے مختلف ٹریڈ میں سرٹیفیکٹ، ڈپلوما اور پی جی ڈپلوما کے کورس چلائے جاتے ہیں۔ خواہشمند طلبہ و طالبات اِس وقت آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے داخلہ لے سکتے ہیں۔