جامعہ ملیہ اسلامیہ نے آج مرحوم پروفیسر مشیرالحسن کی جامعہ ملیہ اسلامیہ سے وابستگی اور علمی خدمات کے اعتراف کے طور پر ’مشیرالحسن انڈوومنٹ ‘ کے نام سے ایک فنڈ قائم کیا ہے ۔ 15 اگست پروفیسر حسن کی یوم پیدائش کی مناسبت سے ان کی یاد میں ایک دن قبل اس منصوبے کا اعلان کیا گیا ۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ نے یہ وظیفہ پروفیسر زویا حسن ، مرحوم پروفیسر مشیرالحسن کی اہلیہ کی ایماء پر قائم کیا ہے جس کے لئے انہوں نے یونیورسٹی کو 1.50 کروڑ کا عطیہ بھی پیش کیا ۔
ادارہ ساز اور ماہر تعلیم پروفیسر مشیرالحسن نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے لئے وقف کر دیا تھا، جہاں انہوں نے طویل عرصہ تک تاریخ پڑھائی اور پرو وائس چانسلر کی حیثیت سے اور بعد ازاں وائس چانسلر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
اینڈوومنٹ کو مندرجہ ذیل مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے گا۔
1. سالانہ مشیرالحسن پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلوشپ۔ یہ دو سیمسٹر یا 9 ماہ کے لئے ہوگا ، جو جامعہ ملیہ اسلامیہ میں قابل عمل ہوگا ، اور جو عمرانیا ت اور سماجی علوم کے تمام شعبوں میں 45 سال سے کم عمر امیدواروں کے لئے ہوگا۔ کسی بھی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے والے امید وار اپنے پروجیکٹ کا خاکہ یونیورسٹی میں پیش کرنے کے مجاز ہوں گے ، حتمی انتخاب کے بعد انھیں ہر ماہ مبلغ 50،000 / وظیفہ دیا جائے گا۔
2۔ دو پوسٹ گریجویٹس میرٹ کم مینس یعنی مشیرالحسن اسکالرشپس - کے لئے تجویز کیا گیا ہے جو ہر سال جامعہ ملیہ اسلامیہ کی فیکلٹی آف ہیومینٹیز اینڈ فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے دو طلباء کو دیئے جائیں گے۔
تفصیلات کی درج ذیل ہے:
اس کے لئے ایم اے سالِ اول کے ایک نئے طالب علم کا انتخاب ہوگا ، جو رواں سال اور اگلے اسکالرشپ کے حقدار ہوں گے ۔ سال اول سے ہر سال دو وظائف ہوں گے ، جن میں سے ایک دوسرے سال کے ایم اے کے طالب علم کے پاس جائے گا اور دوسرا ایم اے فرسٹ ایئر کے تازہ طالب علم کو ۔ اگر سال رواں میں ، ایک خاتون طالب علم کا انتخاب کیا جاتا ہے تو اگلے سال مرد طالب علم کا انتخاب ہوگا ، اس طرح سے صنفی توازن بھی برقرار ر ہے گا ۔ طلباء کو اس کے لئے میرٹ کے معیار کو پورا کرنا ہوگا ۔ اس میں اسکالرشپ کی رقم مبلغ 10،000 / فی ماہ ہوگی۔
ہندوستان کی معاصر تاریخ ، سماجیات اور سیاست سے متعلق کسی بھی موضوع پر سالانہ مشیرالحسن میموریل سیمینار۔ پروفیسر زویا حسن کی طرف سے یونیورسٹی کے 'دلت اور اقلیتوں کے مطالعے کے مرکز' ("ڈاکٹر کے آر نارائنن سینٹر برائے مطالعہ دلت واقلیت) ، کردہ سینٹر کے علاوہ کسی ایک ڈسپلن تک محدود نہیں رہے گا بلکہ دیگر شعبوں تک پھیلا ہوا ہوگا جن کے ذمہ ایک روزہ مشیر الحسن میموریل سیمنار بھی ہوگا ۔
اوقاف کے انتظام کے لئے ، یونیورسٹی کے وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر نجمہ اختر کی سربراہی میں 9 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔
پروفیسر زویا حسن ، پروفیسر پربھات پٹنائک ، ، پروفیسر ایمریٹس ، سی ای ایس پی ، جے این یو ، پروفیسر سورانجنا داس ، وائس چانسلر ، جادو پور یونیورسٹی ، ڈین ، فیکلٹی آف ہیومنیٹز اینڈ لینگویجز ، جامعہ ملیہ اسلامیہ ، ڈین ، فیکلٹی آف سوشل سائنسز ، جامعہ ملیہ اسلامیہ ، سربراہ شعبہ ، تاریخ ، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور رجسٹرار ، جامعہ ملیہ اسلامیہ جو کمیٹی کے کنوینر بھی ہیں کمیٹی میں شامل ہوں گے۔
اس سے قبل ، پروفیسر حسن کی جامعہ ملیہ اسلامیہ سے وابستگی کے اعتراف میں ، ڈاکٹر زویا حسن نے پروفیسر حسن کی کتاب کا مجموعہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی سنٹرل لائبریری کو 2019 میں تحفتا پیش کیا ، اس کے ساتھ ہی منشی پریم چند کو آرکائیوز کو ان کا پدمشری ایوارڈ سمیت متعدد دیگر یادداشتیں بھی سونپیں ۔