ورچوئل موٹ کورٹ مقابلہ میں اے ایم یو کی ٹیم نے بیسٹ میموریل ایوارڈ جیتا

 



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی فیکلٹی آف لاءکے طالب علم امیت پوروش اور رجت شنڈیلیا پر مشتمل ٹیم نے گلوکل لاءاسکول، سہارنپور اور جے پی شرما ایسوسی ایٹس، پریاگ راج کے اشتراک سے منعقدہ ’بابو پریتم سنگھ ورچوئل موٹ کورٹ مقابلہ‘ میں بیسٹ میموریل ایوارڈ حاصل کیا۔ 
 ڈین فیکلٹی آف لاءپروفیسر شکیل احمد صمدانی نے دونوں طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مختلف لاءکالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ پر مشتمل 50ٹیموں نے اس مقابلہ میں شرکت کی تھی اور اے ایم یو کے طلبہ کی کامیابی ان کی محنت کی دلیل ہے۔ انھوں نے ایسے مزید مقابلوں میں طلبہ کو شرکت کی ترغیب دی۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی