شعبہ امراض نسواں و اطفال کی جانب سے عالمی بیداری ہفتہ کا اہتمام



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ ¿ امراض نسواں و اطفال نے پستان سے دودھ پلانے کے موضوع پر ایک عالمی بیداری ہفتہ کا اہتمام کیا ۔ اس موقع پر پوسٹر سازی اور سلوگن لکھنے کا آن لائن مقابلہ منعقد کیا گیا۔ محمد مشفق (2016بیچ) نے اوّل انعام، صبوحی اختر (2017بیچ) نے دوئم انعام، ابتسام انور (2016 بیچ) نے سوئم انعام اور عائشہ رضی (2016بیچ) اور مدیحہ ارم نے حوصلہ افزائی انعام حاصل کیا۔ 
 پروگرام کو کامیاب بنانے میں سبھی اساتذہ نے ایک ٹیم کی طرح کام کیا۔ صدر شعبہ پروفیسر صبوحی مصطفیٰ نے پروگرام کی نگرانی کی۔ اس موقع پر پروفیسر سیدہ آمنہ ناز، ڈاکٹر دیوان خاں، ڈاکٹر ایم انب، ڈاکٹر فہمیدہ زینت، ڈاکٹر ابیہہ اے خاں اور غیرتدریسی عملہ نے بھرپور تعاون کیا۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی