جامعہ ملیہ  اور یونیورسٹی آف آکسفورڈ ، برطانیہ کے اشتراک سے  گاندھی جی کی  فکر اور فلسفہ پر ویبنار 


 

جامعہ ملیہ اسلامیہ مہاتما گاندھی کی 150 ویں سالگرہ منانے کے لئے 11 اگست 2020 کو برطانیہ کے آکسفورڈ یونیورسٹی کے اشتراک سے ’گاندھیائی فکر اور فلسفہ‘ پر ایک ویبنار کا اہتمام کررہی ہے۔

دو گھنٹے طویل ویبنار ہندوستانی معیاری وقت5 شام بجکر5 منٹ پراورصبح 11:30 بجے برطانیہ کے وقت سے شروع ہوگا۔

معزز مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال ’نشانک ‘ویبنار کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

 شعبہ تاریخ و ثقافت، پروفیسرفیصل دیوجی،آکسفورڈ یونیورسٹی ،ویبنارمیں کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔ وہ’ گاندھی کا نظریہ عدم تشدد ‘پرگفتگو کریں گے۔

گاندھیائی اسکالراورمیرٹھ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر رویندر کمار ویبنار بھی ویبنار سے مخاطب ہوں  گے۔

پروفیسر نجمہ اختر،وائس چانسلر،جامعہ ملیہ اسلامیہ اس ویبنارکی صدارت فرمائیں گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی