اے ایم یو کے تین طلبہ فلبرائٹ ایف ایل ٹی اے پروگرام کے لئے منتخب



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ ¿ انگریزی کے تین طلبہ کو سال 2020-21 کے لئے امریکہ کے فلبرائٹ فارین لینگویج ٹیچنگ اسسٹنٹ (ایف ایل ٹی اے) پروگرام کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ 
 ڈاکٹر اِرم شاہین انصاری (یونیورسٹی آف نارتھ کیرولینا)، مس اینی جونس (یونیورسٹی آف ٹیکساس، آسٹن) اور مسٹر عبدالصبور قدوائی (یونیورسٹی آف جارجیا) کو اس نو ماہ کے ثقافتی تبادلہ پروگرام کے لئے منتخب کیا گیا ہے جسے یو ایس ڈپارٹمنٹ آف اسٹیٹ اسپانسر کرتا ہے۔ پروگرام اگست 2020ءسے مئی 2021ءتک جاری رہے گا۔  ان کامیاب طلبہ نے اے ایم یو کے یوجی سی-ایچ آرڈی سنٹر میں ڈاکٹر صدف حسین اور ڈاکٹر اسجد حسین کی رہنمائی میں تربیت حاصل کی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ اے ایم یو کے ایک درجن سے زائد طلبہ و طالبات فلبرائٹ ایف ایل ٹی اے پروگرام کے لئے منتخب کئے جاچکے ہیں ۔ حال ہی میں ڈاکٹر شہ نور شان یونیورسٹی آف ٹیکساس سے ایف ایل ٹی اے پروگرام مکمل کرکے واپس آئی ہیں۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی