سول سروسیز کی تیاری کے موضوع پر ویبینار کا اہتمام



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے ٹریننگ و پلیسمنٹ دفتر (جنرل) نے بائیجو آئی اے ایس تیاری پروگرام کے اشتراک سے سول سروسیز امتحان 2021 کی تیاری اور منصوبہ بندی کے موضوع پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا۔ 
 شرکاءکا خیرمقدم کرتے ہوئے شعبہ ¿ انگریزی کے سربراہ پروفیسر محمد رضوان خاں نے کہاکہ سول سروسیز امتحان سمیت دیگر مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے اے ایم یو کے طلبہ و طالبات کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے الگ الگ پروگرام منعقد ہونے چاہئیں۔ ٹریننگ و پلیسمنٹ افسر مسٹر سعد حمید نے کہاکہ سول سروسیز کی طرف طلبہ کو مائل کرنے کے لئے ویبینار کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔ 
 بائیجو آئی اے ایس کے سینئر استاد مسٹر سرمد مہراج نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ زندگی چیلنجوں سے بھری ہوئی ہے اور محنت و لگن سے ان پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ انھوں نے سول سروسیز امتحان کے نظام اور اس کے مختلف مرحلوں پر روشنی ڈالتے وقت کی پابندی، نوٹس کی تیاری اور دیگر متعلقہ امور پر گفتگو کی۔ پروگرام کوآرڈنیٹر ڈاکٹر مزمل مشتاق نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ 
 ویبینار میں شرکت کے لئے 423طلبہ نے رجسٹریشن کرایا تھا۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی