وزیر اعلیٰ نے وزیر تکنیکی تعلیم کمل رانی ورون کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا






 













  لکھنو
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے وزیر تکنیکی تعلیم محترمہ کمل رانی ورون کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
آج یہاں جاری ایک تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ محترمہ کمل رانی ورون ایک تجربہ کار اور قابل لیڈر تھیں۔ ریاستی حکومت کے وزیر کے طور پر انہوںنے اپنے فرائض کو ہمیشہ خوش اسلوبی سے انجام دیا۔ محترمہ ورون ضلع کانپور شہر کے گھاٹم پور اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے تھیں۔ وہ ماضی میں لوک سبھا کی ایم پی بھی منتخب ہوئی تھیں۔ محترمہ کمل رانی ورون ایک وقف عوامی نمائندہ تھیں، وہ ہمیشہ سماج کے محروم اور ایسے طبقات جنہیں ہمیشہ نظر انداز کیا گیا، ان کےلئے کوشاں رہتی تھیں۔ ان کے انتقال سے ہوئے نقصان کی بھرپائی ہونا دشوار ہے۔
وزیراعلیٰ نے ایشور سے مرحومہ کی آتما کی شانتی کےلئے دعا کرتے ہوئے محترمہ کمل رانی ورون کے غمزدہ اہل خانہ کے تئیں اپنی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں منعقد کابینہ میٹنگ میں وزیر تکنیکی تعلیم کمل رانی ورون کی ناگہانی موت پر تعزیتی قرارداد منظور کی گئی
کمل رانی ورون کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کابینہ کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا
ان کا انتقال سماج اور حکومت کےلئے ناقابل تلافی نقصان
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں منعقد کابینہ میٹنگ میں وزیر تکنیکی تعلیم محترمہ کمل رانی ورون کے ناگہانی موت پر تعزیتی قرارداد منظور کی گئی۔ منظور قرار داد میںمحترمہ ورون کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کابینہ کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
کابینہ کے ذریعہ آنجہانی کی آتما کی شانتی ملنے اور ان کے غمزدہ اہل خانہ کو اس دکھ کے برداشت کرنے نیز صبر کرنے دعا بھی کی گئی۔ منظور قرارداد میں کہا گیا کہ محترمہ ورون نے ایک وزیر کے طور پر محکمہ جاتی کاموں کو خوش اسلوبی اور ذمہ داری کے ساتھ کرنے میں قابل ستائش تعاون دیا۔ایک عوامی نمائندہ کے طور پر انہوںنے عوامی توقعات کا ہمیشہ لحاظ رکھا۔ ان کا انتقال سماج اور حکومت کےلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔
معلوم ہو کہ آج صبح محترمہ کمل رانی ورون کا ایس جی پی جی آئی میں علاج کے دوران اچانک موت ہو گئی۔ وہ گھاٹم پور، کانپور شہر سے ایم ایل اے تھیں۔ اس سے قبل محترمہ ورون 11ویںاور12ویں لوک سبھا کی ممبر تھیں۔





ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی