اے ایم یو کے دو سابق طلبہ سول سروسیز میں کامیاب ہوئے

 



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے دو سابق طلبہ نے یوپی ایس سی سول سروسیز امتحان-2019 میں کامیابی حاصل کی ہے جس کے نتائج کا حال ہی میں اعلان کیا گیا۔ سفیان احمد (بی آرک، 2009-14 بیچ) نے جنرل کیٹگری میں کل ہند سطح پر 303ویں رینک حاصل کی ہے، جب کہ آفتاب رسول 412ویں پوزیشن پر رہے۔ سفیان نے گیٹ (GATE) میں بھی کل ہند سطح پر سولہویں رینک حاصل کی تھی ، دوسری طرف آفتاب نے کپواڑہ (جموں و کشمیر) کے اپنے آبائی گاو ¿ں میں رہ کر سول سروسیز کی تیاری کی۔ 
 اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں سابق طلبہ کی کامیابی سے اے ایم یو کے دیگر طلبہ و طالبات کو بھی تحریک ملے گی اور وہ اس باوقار مقابلہ جاتی امتحان میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوں گے اور کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔ انھوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ اے ایم یو کے دونوں سابق طلبہ سنجیدگی اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں گے اور سول سروسیز کی اعلیٰ روایات کی پاسداری کریں گے۔ پروفیسر منصور نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ محنت پر یقین کریں اور اعلیٰ مقاصد و اہداف کے حصول کے لئے سنجیدگی کے ساتھ مسلسل کاوشیں کریں گے۔ 


جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے شعبہ ¿ دماغی امراض میں ٹیلی میڈیسن خدمات کا آغاز
علی گڑھ: جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے دماغی امراض شعبہ نے مریضوں کے لئے ٹیلی میڈیسن اوپی ڈی خدمات کا آغاز کیا ہے۔ 
 صدر شعبہ پروفیسر آر کے گوڑ نے بتایا کہ مریض ہفتہ میں ساتوں دن صبح دس بجے سے دوپہر بارہ بجے تک موبائل نمبر 8279911991 پر ڈاکٹروں سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ پیر اور بدھ کو پروفیسر ایس اے اعظمی ، منگل اور سنیچر کو پروفیسر آر کے گوڑ ، اور جمعرات ، جمعہ اور اتوار کو ڈاکٹر محمد ریاض الدین دستیاب رہیں گے۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی