وزیر اعلیٰ نے وزیر شہری بہبود چیتن چوہان کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

 





لکھنو 
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے وزیر فوجی بہبود ، ہوم گارڈس ،پی آر ڈی ، شہری دفاع ، جناب چیتن چوہان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے آنجہانی کی تسکین روح کی دعا بھی کی ۔
 آج یہاں جاری ایک تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایک وزیر کے طور پرانہوں نے اپنے محکمہ کے فرائض کو کامیابی کے ساتھ ادا کیا ۔وہ ایک مقبول عوامی نمائندہ تھے۔ ریاستی قانون ساز اسمبلی کے لئے وہ امروہہ ضلع کے نوگاواں سادات ودھا ن سبھا حلقہ سے منتخب ہوئے تھے۔ وہ 02 بار لوک سبھا کے ممبر بھی رہے۔ جناب چوہان نے ہمیشہ عوامی جذبات کا احترام کیا ۔




 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جناب چوہان ایک مقبول کرکٹر بھی تھے۔ انہوں نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لئے 40 ٹیسٹ میچ کھیلے۔ وہ سلامی بلے باز تھے۔ انہوں نے سال 1969 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ سے کیریئر کا آغاز کیا ۔ انہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ 1981 میں پاکستان کے خلاف کھیلا تھا۔ انہیں کرکٹ کے میدان میں نمایاں کردار ادا کرنے پر ارجن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ جناب چوہان کے انتقال سے سماج ، حکومت اور کھیل کے شعبے کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ۔
 معلوم ہوکہ وہ آج شام تقریبا ً 05 بجے ان کا انتقال میدانتا اسپتال گروگرام میںعلاج کے دوران ہوا ۔
٭٭٭٭٭٭


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی