آن لائن ادبی فورم ”بازگشت“ کا افتتاح 

 














 






پروفیسر شمیم حنفی مہمان خصوصی ہوں گے
صدارت پروفیسر بیگ احساس کریں گے
حیدرآباد،”صالح اور معیاری ادب کی قرات، تفہیم، تعبیر، ترویج اور فروغ کے لیے ”بازگشت“ آن لائن ادبی فورم کا قیام عمل میں آیا ہے۔ اس کی جانب سے اردو کے کلاسیکی ذخیرے سے ہر ہفتے شنبہ کی رات آٹھ بجے کوئی اہم تخلیق یا تحریر پیش کی جائے گی۔ اس فورم کے تحت افسانہ، خاکہ، انشائیہ، نظم، غزل یا کسی دیگر تخلیق/تحریر کی قرات کے بعد قلم کار کا مختصر تعارف پیش کیا جائے گا۔ بعد ازاں پیش کردہ تخلیق یا تحریر پر گفتگو ہو گی۔ ”ساہتیہ اکادمی“ انعام یافتہ افسانہ نگار اور ”بازگشت“ کے سر پرست پروفیسر بیگ احساس کی اطلاع کے مطابق اس آن لائن ادبی فورم کا افتتاح ممتاز ناقد، ادیب اور دانشور پروفیسر شمیم حنفی آج رات 8 بجے گوگل میٹ پر کریں گے۔
افتتاحی اجلاس میں مشہور براڈکاسٹر محترمہ افشاں جبیں، عصمت چغتائی کا شاہکار افسانہ "چوتھی کا جوڑا" پیش کریں گی۔ پروفیسر محمد نسیم الدین فریس، ڈاکٹر محمد کاظم اور ڈاکٹر مسرت جہاں افسانے پر گفتگو کریں گے۔
 اس آن لائن ادبی فورم کی انتظامیہ کمیٹی میں سرپرست پروفیسر بیگ احساس کے علاوہ ڈاکٹر فیروز عالم (استاد شعبہ اردو، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد)، ڈاکٹر گل رعنا (استاد شعبہ اردو، تلنگانہ یونیورسٹی، نظام آباد) اور ڈاکٹر حمیرہ سعید (پرنسپل، گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن، سنگا ریڈی) شامل ہیں۔ شائقین ادب سے التماس ہے کہ لنک https://meet.google.com/sji-msbk-qdk کے ذریعے پروگرام میں شرکت کریں۔ پروگرام ٹھیک آٹھ بجے رات گوگل میٹ پر منعقد ہوگا۔





ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی