کنکریٹ کے ڈھانچوں پر اے ایم یو کے دو اساتذہ کی تحقیق معروف سائنسی رسالے میں شائع ہوئی



علی گڑھ :سول انجینئرنگ کے موضوع پر شائع ہونے والے ممتاز بین الاقوامی سائنسی رسالہ ’سیمنٹ اینڈ کنکریٹ کمپوزٹس-اِلزیویئر‘ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے سول انجینئرنگ شعبہ کے استاد پروفیسر تبسم نقوی اور مسٹر معین الحق کے ایک اہم مضمون کو شائع کیا ہے جس کا عنوان ہے: 
'Fatigue damage and residual fatigue life assessment in reinforced concrete frames using PZT-Impedance transducers'
 اس تحقیق میں کنکریٹ ڈھانچوں کی صحت کی نگرانی کے لئے ایک نیا طریقہ کار پیش کیا گیا ہے ۔ پروفیسر تبسم نقوی اور معین الحق نے بتایا کہ اس تحقیق کو مکمل کرنے میں انھیں تین برس لگے ۔ اس میں ڈھانچہ میں پیدا ہونے والے نقصان کی شناخت اور ڈھانچہ کی مستقبل کی کارآمد زندگی کا اندازہ لگانے کے لئے ایک نیا طریقہ ¿ کار وضع کیا گیا ہے۔ اس تحقیق میں آئی آئی ٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سریش بھلّا کا بھی تعاون شامل رہا۔


 انسٹی ٹیوٹ آف آپتھلمولوجی میں ٹیلی میڈیسن خدمات
علی گڑھ: جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے انسٹی ٹیوٹ آف آپتھلمولوجی نے آنکھوں کے امراض میں مبتلا افراد کے لئے ٹیلی میڈیسن خدمات شروع کی ہیں۔ کام کے دنوں میں مریض فون نمبر 7055041638 پر صبح 9 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ، جب کہ جمعہ کو صبح 8:45 بجے سے دوپہر 12 کے درمیان رابطہ کرکے طبی مشورہ حاصل کرسکتے ہیں۔ پیر کو ڈاکٹر عبدالوارث،منگل اور جمعہ کو ڈاکٹر شیخ محمد ذاکر، بدھ کو ڈاکٹر ضیاءصدیقی، جمعرات کو ڈاکٹر سید وجاہت علی رضوی اور سنیچر کو ڈاکٹر ناہید اختر مریضوں کے لئے دستیاب رہیں گے۔ 


بی ووک اور ڈی ووک کے داخلہ فارم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع
علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)نے تعلیمی سال 2020-21 کے لئے (۱) پروڈکشن ٹکنالوجی،(۲) فیشن ڈیزائننگ و گارمنٹ ٹکنالوجی،اور (۳) پالیمر و کوٹنگ ٹکنالوجی میں بیچلر آف ووکیشن (بی ووک) اور (۴) کمپیوٹرائزڈ شو ڈیزائن و ڈیولپمنٹ میں ڈپلوما کورس (ڈی ووک) کے داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ بڑھا کر 5ستمبر 2020 ءکردی ہے۔ 
 نوڈل افسر پروفیسر ارشد عمر نے بتایا کہ کورس میں داخلہ کی اہلیت اے ایم یو یاکسی دیگرتسلیم شدہ ادارے سے 45 فیصد نمبرات کے ساتھ سینئر سکنڈری اسکول سرٹیفیکٹ امتحان یا مساوی امتحان (بارہویں جماعت) پاس مقرر ہے۔ دیگر شرائط و ضوابط وہیں رہیں گی جو داخلہ گائڈ 2020-21 میں دی گئی ہیں۔ 



جدید تر اس سے پرانی