آگرہ ،فتح پور سیکری واقع خانقاہ حضرت شیخ سلیم چشتی ؒمیں حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر( پاک پٹن شریف ) کے778ویں عرس مبارک کے موقع پررسم قل کا اہتمام کیا گیا، جس میں شجرہ خوانی ، فاتحہ خوانی کی رسم کے بعد ملک میں امن اُور دنیاں میں کورونا وائرس سے نجات دلانے کی دُعا کی گئی ، پروگرام کے دوران معاشرتی دوری کا خاص خیال رکھا گیا،
پیرذادہ سیف میاں چشتی نے بابا فیرید الدین کا لنگر ( میٹی کھچڈی ) تقسیم کی ، اس موقع پر سیف میاں چشتی نے کہا کہ حضرت بابا فرید گنج ِشکرایک عظیم صوفی بزرگ تھے، حضرت نے لوگوں کو باہمی محبت اتحاد کا پیغام دیا، سیف میاں نے کہا کہ 5 محرم الحرام کو چشنِ فرید آستانہ حضرت شیخ سلیم چشتی میں بھی منایا جاتا ہے، لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس مرتبہ فتح پور سیکری میں چند افراد کی موجودگی میں نماز عصر کے بعد قل کی سم ادا کی گئی ، سیف میاں نے بتایا کہ ہر سال خانقاہ شیخ سلیم چشتی میں بابا فرید کے قل شریف کی رسم میں ہزاروں عقیدت مند میں شرکت کی جاتی تھی ، لیکن اس سال کورانا وائرس کی وجہ سے تمام پروگرام منسوخ کردہئے گئے ،