اے ایم یو کا سوشل ورک شعبہ ملک کے دس ممتاز ترین شعبہ جات میں شامل

 



علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا سوشل ورک شعبہ ’انڈیا ٹوڈے-مُدرا سروے 2020 ‘ میں ملک کے دس سے ممتاز ترین شعبوں میں شامل ہے۔ ملک کی مختلف یونیورسٹیوں کے سوشل ورک شعبہ جات میں اے ایم یو کا سوشل ورک شعبہ، اس سروے کے اعتبار سے کیریئر میں ترقی و پلیسمنٹ اور طلبہ کے معیار کے معاملہ میں بھی ممتاز مقام رکھتا ہے۔ 
 اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اس سلسلہ میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ” سوشل ورک شعبہ کی حصولیابیوں یونیورسٹی کے لئے باعث فخر و مسرت ہیں۔ تازہ رینکنگ سے ثابت ہوتا ہے کہ پلیسمنٹ، انٹرن شپ کے مواقع اور سہولیات کے اعتبار سے شعبہ کا ریکارڈ بہت بہتر ہے اور نصاب تعلیم انڈسٹری کے تقاضوں کے مطابق ہے“۔ 
 صدر شعبہ ڈاکٹر نسیم احمد خاں نے کہاکہ اے ایم یو میں سوشل ورک کی تدریس کو ملک و بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے معیارات کے لحاظ سے رینک کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ یہاں طلبہ و طالبات کو سوشل ورک کے سبھی پہلوو ¿ں کی ٹریننگ دی جاتی ہے تاکہ وہ سرکاری اور غیرسرکاری اداروں میں سوشل سیکٹر میں معیاری طریقہ سے کام کرسکیں۔ 


قومی تعلیمی پالیسی پر یوجی سی کے آن لائن اجلاس میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے
علی گڑھ: یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یوجی سی) ، وزارت تعلیم، حکومت ہند کی جانب سے ’قومی تعلیمی پالیسی کے تحت اعلیٰ تعلیم میں اصلاحات‘ کے موضوع پر 7اگست کو منعقد ہونے والے آن لائن اجلاس میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)شریک ہوگی۔ اس اجلاس کا افتتاحی خطبہ وزیر اعظم شری نریندر مودی پیش کریں گے۔ 
 اجلاس میں قومی تعلیمی پالیسی-2020 کی روشنی میں جامع، کثیر موضوعاتی اور مستقبل کی تعلیم، معیاری ریسرچ اور ٹکنالوجی کے استعمال جیسے امور پر تبادلہ ¿ خیال ہوگا۔ اسے وزارت کے فیس بک پیج، یوجی سی اور پی آئی بی کے یوٹیوب چینل ، یوجی سی کے یو ٹوئٹر ہینڈل اور ڈی ڈی نیوز پر صبح دس بجے سے لائیو نشر کیا جائے گا۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی