جواہر لعل نہرو مےڈیکل کالج مےں شجر کاری پروگرام کے تحت پودے لگائے گئے

 



علی گڑھ : علی گڑھ مسلم ےونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو مےڈیکل کالج مےں ےونیورسٹی مےں چل رہے شجر کاری پروگرام کے تحت پودے لگائے گئے۔ کالج کے مےڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفےسر حارث اےم خان اور ڈپٹی مےڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبد الوارث سمےت دیگر ڈاکٹروںنے مےڈیکل کالج کےمپس مےں مختلف انواع و اقسام کے پودے لگائے۔
 جے اےن مےڈیکل کالج کے مائکروباےولوجی شعبہ کے مسٹر عاصم الظفر خان اور ڈاکٹر محمد نجم الاسلام کے ذریعہ گذشتہ چار برسوں سے شروع کئے گئے شجر کاری پروگرام کے تحت اب تک سو سے زےادہ پودے لگائے جا چکے ہےں ۔ مسٹر عاصم الظفر خان نے بتاےا کہ ان کی کوشش ہے کہ اگلے پانچ برسوں مےں بڑی تعداد مےں پودے لگائے جائےںتاکہ ماحولےات کا تحفظ ہو سکے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی