محرم الحرام بڑی حرمت وعظمت والا مہینہ ہے : مولانا خالد رشید 


دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل میں آن لائن جلسوں کاآغاز
لکھنو ¿ ۔اسلامک سنٹر آف انڈیا فرنگی محل کے زیر اہتمام دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل کی جامع مسجد عیدگاہ لکھنو ¿میں ۰۱ روزہ ”شہدائے دین حق واصلاح معاشرہ“کے جلسوں کاآغاز آج سے آن لائن ہوا۔ کووڈ-۹۱ کے پروٹوکال کے مد نظر کسی بھی طرح کی بھیڑ کو جمع نہ کرنے کی وجہ سے یہ ۰۱ روزہ جلسے آئن لائن ہی نشر کیے جائیں گے۔
اس سلسلے کے پہلے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے امام عیدگاہ لکھنو ¿مولاناخالد رشید فرنگی محلی چیر مین اسلامک سنٹر آف انڈیا نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ بڑی حرمت وعظمت والا مہینہ ہے۔انہوںنے کہا کہ خدا تعالیٰ نے ۲۱ مہینوںمیں ۴مہینے حرمت والے قرار دیے ہیں۔ ان مہینوں کی حرمت قیامت تک باقی رہے گی۔ بہت سی احادیث میںنبی کریم نے محرم کو خدا تعالیٰ کامہینہ قرار دیا ۔ خدا تعالیٰ کی طرف اس ماہ کی خصوصی نسبت کرنا خود اس کے شرف اور فضیلت پر دلالت کرتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس ماہ میں روزوں کا اہتمام کرنے کی بھی بہت فضیلت بیان کی گئی ہے۔
آن لائن جلسے کو خطاب کرتے ہوئے مولانا فرنگی محلی نے کہا کہ یکم محرم خلیفہ دوم حضرت عمر فاروقؓ کو رب کریم نے شہادت کا مرتبہ مرحمت فرمایا۔انہوںنے کہا کہ فاروق اعظم ؓ کی شہادت اسلام کے ان مصائب میں سے ہے جن کی تلافی نہ ہوئی ہے اور نہ ہوسکے گی۔
انہوںنے حضرت عمر فاروق ؓ کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ خلافت فاروقی آج بھی پوری دنیا کے حکم رانوں کے لیے بہترین نمونہ ہے۔ انہوں نے اپنے عہد خلافت میں وہ کام سر انجام دیے جن کی نظیر چشم فلک نے کبھی نہیںدیکھی۔ آپ کے قبول اسلام کے لیے رسول اکرم نے خداوند قدوس سے خصوصی دعا فرمائی جو بار گاہ الٰہی میں قبول ہوئی۔
مولانا فرنگی محلی نے کہا کہ خلفائے راشدین ؓ کے مقام ومرتبے کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ رسول اکرم نے فرمایا کہ ابوبکرؓ وعمرؓ جنت کے بڑی عمر والوں کے سردار ہیں سوائے انبیاءومرسلین کے۔
جلسے کاآغازقاری مبارک حسین کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی