ریاست میں قائم کوویڈ اسپتالوں کے ذریعہ متاثرہ لوگوں کے علاج کے بہتر بندوبست کو یقینی بنایاجائے: وزیر اعلیٰ

 



وزیراعلیٰ نے کوویڈ 19 کے انفیکشن
کی کڑی توڑنے کے لئے مسلسل احتیاط بر تنے پر زور دیا
  لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کوویڈ 19 کے انفیکشن کی کڑی کوتوڑنے کے لئے مستقل احتیاطی تدابیر پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19 کے پیش نظر ریاست میں قائم کوویڈ اسپتالوں کے ذریعہ انفکشن سے متاثرہ افراد کے علاج کے بہتر انتظامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کوویڈ اسپتالوں کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی ہے ۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر منعقد ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں انلاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کوروناایک عالمی وبا ہے ، جس کی فی الحال کوئی کارگر دوا یا ویکسین دستیاب نہیں ہے۔اس وبا سے بچاو ¿ ہی اس سے حفاظت ہے۔ اس کے پیش نظر ، ہمیں ایک موثر حکمت عملی بناکر اسے موثر انداز میں نافذ کرنا ہوگا۔ عوام میں کورونا سے بچنے کے لئے بیداری پروگرام کو مسلسل جاری رکھنا ہوگا۔
وزیر اعلیٰ نے پوری ریاست میںسرویلانس نظام کومزید بہتر بنائے جانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ کانٹنکٹ ٹریسنگ اور ڈور ٹو ڈور سروے کی سرگرمیوں کو موثر طریقے سے یقینی بنایا جائے۔ ضلع سطح پر انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ذریعہ ٹیلیفون کے توسط سے ہوم آئی سو لیشن میں رہنے والے ہر فرد سے مسلسل طور پر بات چیت کریں اورا ن کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کی جائے۔ اس کام میں وزیر اعلیٰ ہیلپ لائن کو بھی استعمال کیاجائے۔ انہوں نے ماسک کے لازمی استعمال کے سلسلے میںانفورسمنٹ کارروائی کو تیز ی لانے کی بھی ہدایت دی۔
وزیر اعلیٰ نے ضلع لکھنو ¿ ، کانپور شہر، بریلی ، پریاگراج ، گورکھپور اور وارانسی اضلاع کے ایل 2 اور L-3 کوڈ اسپتالوں میں بستروں کی تعداد بڑھانے کی خصوصی ہدایات دی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیرطبی تعلیم جناب سریش کھنہ آج ضلع وارانسی اور مرزپور کا دورہ طبی نظام کاموقع پر جائزہ لیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ طبی اہلکاروں اور پولیس اہلکاروں کو انفیکشن سے محفوظ رکھنے کے لئے سبھی بندوبست کیے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت صحت، حکومت ہند کی آن لائن او پی ڈی خدمات ای سنجیویانی کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگوں کو مستفید کیا جاسکے۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثرہ اور زیرآب علاقوں میں راشن کٹس سمیت ہر طرح کی امداد بروقت مہیا کی جائے۔ گﺅ پناہ گاہوں میں تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ کاشتکاروں کے لئے یوریا کھاد کی مناسب فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ سینٹائزیشن پر مزید زوردیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینٹائزیشن کو اپنانے سے کوویڈ 19 اورمتعددی امراض کو قابو کرنے میں مدد ملتی ہے۔
اس موقع پروزیر طبی تعلیم جناب سریش کھنہ ،وزیر صحت جناب جئے پرتاپ سنگھ، وزیر ریاست برائے صحت جناب اتل گرگ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، کمشنر برائے زرعی پیداوار جناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ و اطلاعات جناب اونیش کمار اوستھی ،ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو محترمہ رینوکا کمار ، ڈائریکٹر جنرل پولیس جناب ہتیش سی اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے ، ایڈیشنل چیف سکریٹری دیہی ترقیات اور پنچایتی راج جناب منوج کمار سنگھ ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای جناب نونیت سہگل ، ایدیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دویش چترویدی ،پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب سنجے پرساد ، پرنسپل سکریٹری مویشی پر وری جناب بھونیش کمار ، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی