-لکھنو
اترپردیش حکومت کی جانب سے غذائی تحفظ اور ادویہ انتظامیہ محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری پرنسپل سکریٹری کی صدارت میں 15رکنی اترپردیش فارماسیوٹیکل ڈیولپمنٹ سیل کی تشکیل اترپردیش فارماسیوٹیکل صنعت پالیسی-2018کے تحت کی گئی ہے۔محکمہ ¿ غذا اور ادویہ انتظامیہ کے ذریعہ جاری حکم نامہ کے مطابق تشکیل کردہ سیل میں چیرمین کے طور پر ایڈیشنل چیف سکریٹری اور رکن کی شکل میں کمشنر غذائی تحفظ اور ادویہ انتظامیہ، ایڈیشنل کمشنر(ایڈمنسٹریشن) غذائی تحفظ اور ادویہ انتظامیہ، ڈرگ لائسنس اینڈ کنٹرول اتھارٹی، اترپردیش، ایڈیشنل چیف سکریٹریپرنسپل سکریٹری ، بنیادی سہولیات اور صنعتی ترقیات محکمہ کے ذریعہ نامزد افسر، ایڈیشنل چیف سکریٹریپرنسپل سکریٹری سائنس اینڈ ٹکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ذریعہ نامزد افسر رممبر ہوں گے۔
اس کے علاوہ ایڈیشنل چیف سکریٹریپرنسپل سکریٹری، مائیکرو، چھوٹی اور متوسط صنعت محکمہ کے ذریعہ نامزد افسر، ایڈیشنل چیف سکریٹریپرنسپل سکریٹری، آیوش محکمہ کے ذریعہ نامزد افسر، فنانس کنٹرولر، غذائی تحفظ اور ادویہ انتظامیہ محکمہ جناب دنیش کمار تیواری، اسسٹنٹ کمشنر (ڈرگ) غذائی تحفظ اور ادویہ انتظامیہ ، ملکی سطح پر جنرل میڈیسن کنٹرولر(General medicine controller)،حکومت ہند کا Central drug standard regulator organization/ان کے ذریعہ نامزد افسر، چیر مین اترپردیش اسٹیٹ پولوشن کنٹرول بورڈ کے ذریعہ نامزد افسر، ڈائرکٹر -مرکزی ادویہ تحقیقی ادارہ(Central Drug Research Center)، لکھنو ¿ کے ذریعہ نامزد افسر، انچارج افسر، State public analyst lab،اترپردیش لکھنو ¿ اور اترپردیش pharmaceutical Industry organizations/industry Associationsکے ذریعہ نامزد عہدے داران بھی رکن ہوں گے۔ تشکیل کردہ سیل میں ضرورت کے مطابق خصوصی مدعوین رکن نامزد کرنے کےلئے سیل کے چیرمین مجاز ہوں گے۔
٭