وطن کی آزادی ہندو مسلم اتحاد کی رہین منت ہے: مولاناخالدرشےد

 



دارالعلوم فرنگی محل میں پرچم کشائی ہوئی
لکھنو ¿۔ وطن عزیز کو انگریزوں سے آزاد کرانے کی طویل جنگ ہندوﺅں اور مسلمانوں نے آپسی اتحاد، بھائی چارہ اور مذہبی ہم آہنگی کے ساتھ لڑی۔ اسی وجہ سے کام یابی ملی۔ علمائے کرام نے فتووں اور جہاد کے اعلانات کے ذریعے عوام میں شوق اور جوش پیدا کیااور مجاہدین آزادی نے زبردست ہمت اور بہادری کے ساتھ ظالموں کا مقابلہ کیا۔اس تحریک آزادی میں دارالعلوم فرنگی محل اور دیگر مدارس نے قائدانہ کردار ادا کیا۔ 
ان خیالات کا اظہارناظم دارالعلوم فرنگی محل مولانا خالد رشید فرنگی محلی امام عیدگاہ لکھنو ¿ نے پرچم کشائی کے موقع پر کیا۔ 
مولانا نے کہا کہ اس سال جشن آزادی پر عالمی وبا کورونا وائرس کا مہیب سایہ مسلط ہے۔ اس کی وجہ سے کووڈپروٹوکال کی پابندی ہر شخص کو کرنا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس آزمائشی گھڑی میں اپنی ہمت اورحوصلہ بلند رکھیں اور ملک وقوم کی تعمیر وترقی، خوش حالی وفلاح وبہبود کے کام کریں۔ آپسی اتحاد، بھائی چارہ، قومی یک جہتی ، مذہبی ہم آہنگی اور روایتی گنگا جمنی تہذیب کی قدروں اور تعلیمات پر عمل پیرا رہیں۔ یہ وقت جلد ہی گزر جائے گا۔


 




جلسے کی نظامت دارالعلوم فرنگی محل کے مہتمم مولانانعیم الرحمن صدیقی نے کی۔ اس موقع پر مولانا محمد مشتاق، مولانا محمدسفیان نظامی، شیخ راشد علی مینائی، عدنان خاں ، محمد اقبال ، شفاعت حسین اورمحمد طارق موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی