ویمنس پالی ٹےکنک کے زےر اہتمام ابنائے قدیم کا جلسہ منعقد

 




علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم ےونیورسٹی کے ویمنس پالی ٹےکنک کے زےر اہتمام ابنائے قدیم کا جلسہ آن لائن منعقد کےا گےاجس مےں ملک و بےرون ملک کی 67ابنائے قدیم نے حصہ لےا۔ اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد ابنائے قدیم اور موجودہ طالبات کے درمےان رابطہ مےں اضافہ، روزگار کے حصول مےں موجودہ طالبات کی رہنمائی اور ان کی سرپرستی اور مختلف نصابات پر نظر ثانی وغےرہ جےسے اہم امور پر ان سے گفت و شنید کرنا تھا۔
 پروگرام مےں شامل ابنائے قدیم کا خےر مقدم کرتے ہوئے ویمنس پالی ٹےکنک کی پرنسپل ڈاکٹر سلمیٰ شاہین نے ابنائے قدیم سے اپیل کی کہ وہ موجودہ طالبات کی سرپرستی اور رہنمائی کے لئے آگے آئےںاور روزگار کے حصول مےں ان کی مدد کرےں۔ انہوںنے کہا کہ اس ادارے کی ابنائے قدیم دراصل ادارے کی سفیر ہےں اور ان کی کامےابےاں اور حاصلات بجا طور پر ادارے کے لےے باعث توقیر ہےں۔
 پروگرام مےں شال ٹی وو، بنگلور میں سوفٹویئر انجینئرمحترمہ یاشیکا ورشنی، فی سرو میں بزنس تجزیہ کار پریانشی اگروال اور ایمیزون ویب سروسز، آسٹرےلےا میں ٹیلی کام سپورٹ انجینئر محترمہ صبیہ احمد نے روزگار کے مواقع، سوشل نیٹ ورکنگ سائٹوں کے استعمال اور دیگر آن لائن مواقع کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
 کوآرڈی نےٹر مسٹر محمد اجمل کفیل نے شرکاءکا شکرےہ ادا کےا۔



جدید تر اس سے پرانی