وزیر اعلیٰ نے انلاک نظام کا جائزہ لیا

 




مقابلہ جا تی اور داخلہ امتحانات میں یہ یقینی بنایا جائے کہ کہیں مجمع نہ ہو: وزیر اعلیٰ
لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ مقابلہ جاتی اور داخلہ امتحانات میں یہ یقینی بنایا جائے کہ کہیں پر بھی مجمع نہ لگنے پائے ۔اس کے لیے ضرورت کے مطابق زیادہ سے زیا دہ اضلاع میں امتحان مراکز قائم کیے جائیں۔ ان مراکز میں محکمہ صحت کے پروٹوکول پر عمل کیا جائے ۔انہوں نے کوویڈ 19 کے مد نظر لکھنو ¿ اور کانپور نگر میں اضافی چوکسی برتنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ کے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کیے جائیں۔ ہوم آئی سو لیشن کے مریضوں سے سی ایم ہیلپ لائن سے مسلسل رابطے بنائیں رکھیں تاکہ ان کی موثر مانیٹرنگ کی جاسکے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پرمنعقد ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں انلاک نظام کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ای سنجیونی خدمات کا وسیع پیمانے پر تشہیر کیا جائے جس سے زیادہ سے زیادہ ضرورت مند مریض گھر پر رہ کرڈاکٹری مشورہ حاصل کرسکیں۔ کوویڈ۔19 کے مد نظر مسلسل بیداری پروگرام چلائے جائیںکیونکہ جب تک کوئی ویکسین نہیں بنتی ہے تب تک احتیاط برت کر ہی اس کے پھیلاو ¿ کو روک سکتے ہیں ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوویڈ۔19 کے پیش نظر بستروں کی تعداد بڑھانے کے لئے موثر کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایل 2 ، ایل 3 اسپتالوں میں آکسیجن کی دستیابی کووافر مقدار میں یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے آئی سی یو بستر بڑھانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے چیف سکریٹری کو ہدایت دی کہ سبھی نوڈل افسران سبھی اضلاع میں کوویڈ سے ہورہی موت کا آڈٹ کریں۔
میٹنگ کے دوران وزیر اعلی ٰکو مطلع کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میںسبھی ضرورت مندوں کو راحت اشیا فراہم کرائی جا رہی ہے۔ پرنسپل سکریٹری مویشی پروری نے بتایا کہ آئندہ 18 اگست 2020 سے مویشیوں کی ٹیکہ کا ری مہم 45 دن تک چلائی جائے گی۔


 




اس موقع پر وزیر طبی تعلیم جناب سریش کھنہ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، کمشنرانفراسٹرکچر اینڈ صنعتی ترقیات جناب آلوک ٹنڈن ، کمشنر زرعی پیداوار جناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ وا طلاعات جناب اونیش کمار اوستھی، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو محترمہ رینوکا کمار ، ڈائریکٹر جنرل پولیس جناب ہیتش سی اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے ، ایڈیشنل چیف سکریٹری دیہی ترقیات اور پنچایت راج جناب منوج کمار سنگھ ، ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دیویش چرتویدی ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ سنجے پرساد ، پرنسپل سکریٹری مویشی پروری جناب بھونیش کمار ، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار ،ڈائر کٹر اطلاعات ششیر اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
٭٭٭٭٭٭


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی