جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ٹیم  کو ملی بڑی کامیابی 

 



 اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون2020  میں جامعہ شامل 

 

انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی ، جامعہ ملیہ اسلامیہ ٹیم مانکس نے سمارٹ انڈیا ہیکاتھون2020 (SIH2020) سافٹ ویئر ایڈیشن  جسے اسٹیٹمنٹ پرابلم  NS275  کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جیت کر کامیابی اپنے نام کر لی ہے ۔

 

ٹیم نے 6 مختلف درجات میں زمینی استعمال اور آئندہ سال کیلئے فصلوں کی پیداوار کی پیش گوئی کر کے ذراعت کے شعبے کی مدد کے لئے ایک ایسا نظام بنایا جس سے حکومت کو کم بارش اور سیلاب کے مسائل میں قابو دلا کر پالیسیوں کی منصوبہ بندی میں مدد فراہم کرے گی ۔

 

ٹیم کو36 گھنٹے طویل جدو جہد کے بعد NS275 کے طور پریہ کامیابی ملی ہے ۔  ٹیم کو ایک لاکھ روپئے نقد انعام سے بھی نوازا گیا ہے ۔ 

 

اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن ایک بہترین پیش کش ہے جس کے ذریعے روزمرہ کی زندگی میں درپیش پریشانیوں کا حل تلاش کرنے میں مدد ملے گی ، یوں ہم کہہ سکتے ہیں کہ اس سے نہ صرف ذراعت کے میدان میں ایک نئی ایجاد ہوگی بلکہ اس اسے اس میدان سے وابستہ بہت ساری پریشانیوں سے لوگوں کو نجات بھی ملے گی ۔

 

یہ عمل 2017 میں شروع ہوا تھا اور اس سال ، کویڈ ۔19 کی صورتحال کی وجہ سے ایس آئی ایچ کا چوتھا ایڈیشن عملی طور پر منعقد ہوا تھا۔

 

پروفیسر تنویر احمد کی رہنمائی میں تیسرے سال کے کمپیوٹر انجینئرنگ کے 5 اور دوسرے سال کے الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن انجینئرنگ کے ایک طالب علم پر مشتمل ٹیم نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے ۔ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر انجینئرنگ سے تعلق رکھنے والے جن ہونہار طلباء نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے ان میں گورو چودھری (ٹیم لیڈر) ، پرنو گوتم ، نتیش کوشک ، لکشیا چودھری ، آشیش سنگھ اور دوسرے سال سے چھٹے ممبر نشرح نسیم کے نام شامل ہیں۔

 

یہ ہیکا تھون 1 تا تین اگست تک جاری رہا اور نتائج کا اعلان 4 اگست کو کیا گیا۔ 28 درخواستیں خارج کردی گئیں کیونکہ کوئی بھی ٹیم اس کا حل تلاش نہیں کر سکی تھی ۔ بقیہ 215 عرضیوں میں ٹیم کو فاتح قرار دیا گیا۔ NS275 کے طور پر ہیکاتھون میں کوالیفائ کرنے اور نظریاتی گذارشات کا جائزہ لینے کے بعد 4 ٹیموں کو حتمی ہیکاتھون کے لئے منتخب کیا گیا۔ ان ٹیموں میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ٹیم بھی شامل تھی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی