طلباء،ملازمین اور دیگر کارکنان کی صحت کو پیش نظر رکھتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ اور دہلی ہیلتھ سروسز مشترکہ طور پر 22 اور 23 اگست ، 2020 کو صبح 10 بجے سے کورونا (اینٹیجن) ٹیسٹ کیمپ کا اہتمام کررہی ہیں۔ یہ کیمپ جامعہ کیمپس میں لگایا جائے گا جہاں ایک دن میں 100-150 افراد کے لئے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔
ہفتہ (22 اگست) کو رہائشی کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) کے طلباء اور کیمپس میں مقیم دیگر طلبہ کا ٹیسٹ لیا جائے گا جبکہ اتوار (23 اگست) کو یونیورسٹی کے ملازمین اور ان سے وابستہ دیگر افراد کی کورونا جانچ ہوگی۔
حکومتی رہنما خطوط کے مطابق ٹیسٹ کے لئے آنے والے تمام افراد کو لازم ہے کہ وہ اپنا آدھار کارڈ یا درست شناختی کارڈ رکھیں۔
یونیورسٹی نے ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر (ڈی ایس ڈبلیو) کو نوڈل آفیسر نامزد کیا ہے جو ڈین ، فیکلٹی آف ڈینٹسٹری،اسسٹنٹ رجسٹرار،انتظامیہ برانچ کو کورونا سے متعلق امور کے لئے کوآرڈینیٹنگ آفیسرز کے طور پر معاونت کریں گے۔
قرنطین سے متعلق امور ، کورونا انفیکشن کی اطلاع دہندگی کے طریقہ کار ، ایسے معاملات میں درکار پیروی کی کارروائی ، آر ڈبلیو اے کے ساتھ کوآرڈینیشن ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت جاری معاشرتی فاصلاتی اصولوں اور ہدایات پر عمل پیرا ہونا نوڈل آفیسر کے زیر نگرانی عمل میں آئے گا۔
نوڈل آفیسر کے ساتھ ہم آہنگی کے لئے یونیورسٹی کے دیگر دفاتر اور اداروں کو ان کی ضرورت کے مطابق ہر طرح کی امداد میں توسیع اور کورونا مثبت پایا جانے والا کوئی بھی ملازم مزید معاونت کے لئے نوڈل آفیسر کو رپورٹ کے مجاز ہوں گے۔