قانون اور عدلیہ پر پروفیسر شکیل صمدانی کا آن لائن لیکچر



علی گڑھ، 25اگست : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کی فیکلٹی آف لاءکے ڈین پروفیسر شکیل احمد صمدانی نے ’ہندوستان میں قانون اور عدلیہ کا بڑھتا ہوا دائرہ‘ موضوع پر آن لائن خطبہ دیا۔ انھوں نے کہاکہ عدلیہ، آئین کی محافظ اور تنازعات کا تصفیہ کرنے والا ادارہ ہے اور چونکہ قانون کا دائرہ بڑھ رہا ہے اس لئے وکلاءکی ضرورت بھی بڑھ رہی ہے۔ پروفیسر صمدانی نے کہا ”ہندوستان میں فی الوقت تقریباً 20لاکھ وکلاءہیں جو پریکٹس کررہے ہیں تاہم ہماری آبادی کے اعتبار سے یہ ناکافی ہیں“۔ 
 انھوں نے عدلیہ کی ملازمتوں میں خواتین کے لئے ریزرویشن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سرسید احمد خاں نے برطانوی راج میں اپنے قانونی علم سے ہندوستانیوں کو خاطر خواہ فائدہ پہنچایا تھا۔ 
 اس آن لائن خطبہ کا اہتمام کولکاتہ کی ’گُڈ ہیومن فاو ¿نڈیشن‘ نے کیا تھا۔


 



جدید تر اس سے پرانی