بندیل کھنڈ علاقہ میں واٹر مینجمنٹ کےلئے اسرائیل کے ساتھ ایم او یو پر دستخط بندیل کھنڈ علاقہ کو آبی بحران سے نجات ملے گی:

 















   


 




 

 

 






-ڈاکٹر رو ¿ن ملکا
-لکھنو
اترپردیش کے بندیل کھنڈ علاقہ میں آبی وسائل کے بندوبست سے متعلق پروجیکٹ کےلئے آج20اگست 2020کو اے پی سی آڈیٹوریم میں اترپردیش حکومت اور آبی وسائل وزارت، اسرائیل کے مابین ’پلان آف کو-آپریشن‘ پر دستخط کیے گئے۔ اسرائیل کی جانب سے ہندوستان میں اسرائیل کے سفیرڈاکٹر رو ¿ن ملکا اور اترپردیش حکومت کی جانب سے اترپردیش زرعی پیداوار کمشنر جناب آلوک سنہا نے اس اولالعزم ’پلان آف کو-آپریشن‘ پر دستخط کیے۔
اس موقع پر ہندوستان میں اسرائیل کے سفیر ڈاکٹر رون ملکا نے اس پروجیکٹ کے بارے میں تفصیل سے اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ آبی بحران قلّت سے متاثرہ علاقوں کےلئے یہ پروجیکٹ بہت مفید ثابت ہوگا۔ انہوںنے یہ بھی بتایاکہ اترپردیش کا بندیل کھنڈ علاقہ گرمیوں میں پینے کا پانی کے مسئلہ سے متاثر ہوتا ہے۔ انہوںنے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اترپردیش حکومت اور اسرائیل کے تعاون سے اس علاقہ کو پانی کے بحران سے نجات دلانے میں مدد ملے گی۔انہوںنے کہاکہ اسرائیل اور ہندوستان کے رشتہ قدیمی اور مضبوط ہیں۔ اسرائیلی حکومت ہندوستان کو ہر ممکن مدد دینے کےلئے کمربستہ ہے۔
اے ایم یو پر دستخط کے بعد زرعی پیداوار کمشنر جناب آلوک سنہا نے بتایاکہ بندیل کھنڈ میں واٹر مینجمنٹ کے شعبہ میں طویل مدتی اصلاح کیے جانے کے واسطے پلان آف کو-آپریشن کے ذریعہ بندیل کھنڈ میں اسرائیل کے تعاون سے ’انڈیا-اسرائیل-بندیل کھنڈ واٹر پروجیکٹ‘ پر کام کیا جائےگا۔ ’انڈیا-اسرائیل-بندیل کھنڈ واٹر پروجیکٹ‘ کو جناب ڈین ایلیوف، کاو ¿نسلر ایم اے ایس ایچ اے وی ایگریکلچر، اسرائیل کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔ پروجیکٹ کے تحت جدید زرعی اقدامات، انٹیگریٹیڈ ڈرپ اریگیشن کے ذریعہ علاقہ میں واٹر مینجمنٹ ورک کیا جائےگا۔انہوںنے بتایاکہ ضلع جھانسی میں قائم پہنچ ڈیم کے آبی ذخیرہ کو پروجیکٹ کے تحت آبپاشی کےلئے انٹیگریٹیڈ ڈرپ اریگیشن سے آراستہ کیا جائےگا۔ پروجیکٹ کی عمل آوری میں ضروری تعاون اور صلاحیت میں اضافہ کے واسطے اسرائیل کے ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔اس کے ساتھ ہی جدیدترین آبپاشی تکنیکوں کو بھی پروجیکٹ میں شامل کیا جائےگا۔شروعات میں پلان آف کو-آپریشن دو برس کےلئے چلایا جائےگا، جس کو بعد میں مفادعامہ میں ضرورت کے مطابق توسیع کی جا سکے گی۔
زرعی پیداوار کمشنر نے بتایاکہ اس پروجیکٹ کے ذریعہ بندیل کھنڈ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں پانی کے مسئلہ کا تصفیہ کرنے میں دد ملے گی۔ انہوںنے بتایاکہ بندیل کھنڈ کے عوام اور وہاں کے کاشتکاروں کےلئے یہ پروجیکٹ سنگ میل ثابت ہوگا۔ جناب سنہا نے بتایاکہ گراو ¿نڈ واٹر مینجمنٹ، آبپاشی اور پینے کا پانی کےلئے یہ پروجیکٹ پورے ہندوستان کےلئے ایک رول ماڈل ثابت ہوگا۔
اس موقع پر ڈائرکٹر،زیر زمین آب جناب وی کے اپادھیائے اور ڈین ایلیوف کاو ¿نسلر ایم اے ایس ایچ اے وی ایگریکلچر-اسرائیل موجود تھے۔




ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی