جواہر لعل نہرو مےڈیکل کالج مےں ڈی اےم کارڈےالوجی کورس کی ابتدا



علی گڑھ : جواہر لعل نہرو مےڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم ےونیورسٹی کے شعبہ ¿ امراض قلب کے وقار مےں مزید اضافہ رقم کےا گےا جب مےڈیکل کونسل آف انڈےا نے اس شعبہ مےں ڈی اےم (کارڈےالوجی) کی دو سیٹوں کی منظوری دے دی۔ اےم سی آئی کی اےک ٹیم نے اس سلسلے مےں جولائی مہینہ مےں کالج اور شعبہ کا دورہ کےا تھا اور اس ٹیم نے ےہاں موجود بنےادی سہولےات اور تعلیمی معےار پر اطمینان کا اظہار کےا تھا۔ واضح ہو کہ جواہر لعل نہرو مےڈیکل کالج مےں شروع ہونے والاےہ دوسرا سُپر اسپےشلٹی کورس ہے۔ اس سے قبل پلاسٹک سرجری شعبہ مےں اےم سی اےچ کورس شروع کےا جا چکا ہے۔
 اس کورس کی ابتدا ےونیورسٹی کی تاریخ مےں اےک اہم باب کا اضافہ ہے کےونکہ اس سُپر اسپےشلٹی کورس کی ابتدا سے اس شعبہ کی خدمات اور اس کے معےارمےں گرانقدر اضافہ ہوگا اور اس سے امراض قلب کے مریض بڑی تعداد مےں فےض ےاب ہوں گے۔ اس کے علاوہ اس کورس کے فارغین پورے ملک مےں انٹر وےنشنل کارڈےالوجسٹ کی روز افزوں ضرورت کو پورا کرنے مےں معاون ہوں گے۔
 ےہ کورس علی گڑھ مسلم ےونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفےسر طارق منصور کے خوابوں کی تکمیل ہے کےونکہ وہ اےک عرصے سے اس کورس کے لےے کوشاں تھے اور خود کارڈےالوجی شعبہ کے قےام اور اےڈوانسڈ کارڈےک کےتھ لےب کے قےام مےں ان کی ذاتی کوششوں کو بڑا دخل تھا۔
 کارڈےالوجی شعبہ کے سربراہ پروفےسر اےم ےو ربانی نے پروفےسر طارق منصور کا ان کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں کے لےے شکرےہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ مےں اس کورس کو چلانے کے لئے بنےادی سہولےات دستےاب ہےں اور اس سے مریضوں کو علاج بہم کرنے مےں بھی بڑی مدد ملے گی۔
 انہوں نے کہا کہ ےہ شعبہ انٹر وےنشنل کارڈےالوجی کے مےدان مےں اےک اہم مرکز کے طور پر سامنے آےا ہے اور جب سے ےہاں کےتھ لےب قائم ہوا ہے، تب سے اب تک لگ بھگ 4500اےنجےوپلاسٹی اور اےڈوانسڈ پےس مےکر کے معاملات حل کےے جا چکے ہےں۔ 
 پروفےسر ربانی نے اس موقع پر فےکلٹی آف مےڈیسن کے ڈین پروفےسر آر مہےشوری اور جے اےن مےڈیکل کالج کے پرنسپل اور سی اےم اےس پروفےسر شاہد علی صدیقی کا ان کے تعاون کے لےے شکرےہ ادا کےا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی