لکھنو اردو ادب کی ایک عظیم شخصیت اور کئی زبانوں کے ماہر پروفیسر فضل امام رضوی کے اچانک انتقال کی خبر ملتے ہی سہ ماہی ادبی نشیمن کے دفتر میں ہنگامی طور پر ایک تعزیتی میٹنگ بلائی کی گئی، جس میں پروفیسر فضل امام صاحب کی ادبی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر مدیر ادبی نشیمن ڈاکٹر سلیم احمد نے پروفیسر فضل امام سے ذاتی انسیت اور ادبی نشیمن سے وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ وہ میرے نہ صرف استاد بھائی تھے بلکہ میرے کنبہ کے سرپرست بھی تھے۔ ان کے اس طرح اچانک انتقال سے میرا کنبہ ایک مدبر سرپرست سے محروم ہوگیا۔ انہوںنے بتایا کہ ۲اکتوبر کو دن میں دس بجے الماس باغ واقع دفتر ادبی نشیمن پر قرآن خوانی اور تعزیت کا پروگرام رکھا گیا ہے۔