محکمہ تعمیرات عامہ شائع کرائے گا ڈیپارٹمینٹل میگزین













 





-لکھنو
اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ جناب کیشو پرساد موریہ نے محکمہ ¿ تعمیرات عامہ کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ محکمہ جاتی مینوول کو جمع کر ایک کتابچہ کی شکل میں اس کی اشاعت کرائی جائے، جس میں تعمیرات عامہ محکمہ، برج کارپوریشن اور اسٹیٹ کنسٹرکشن کارپوریشن کی اہم سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ وقتاً فوقتاً جاری اہم جی اومینوول کو شامل کیا جائے۔ایک جگہ ایک کتابچہ کی شکل میں مینوول موجود ہونے سے محکمہ کے علاوہ دیگر افراد کو بھی اہم اور کارگر معلومات حاصل ہو سکے گی۔
جناب موریہ نے اس کے علاوہ ایک موقتی رسالہ (periodically magazine)بھی شائع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس میں وقتاً فوقتاً جاری رہنما -ہدایات، محکمہ جاتی سرگرمیوں، پالیسیوں، کامیابیوں وغیرہ کی تفصیلات شامل کی جائے اور محکمہ کے ذریعہ چلائی جا رہی مختلف اسکیموں اور اکی پیش رفت کا بھی تفصیلات شامل کی جائےں، یہی نہیں محکمہ اور دیگر ماہرین کے سڑکوں، عمارتوں، پلوں وغیرہ کی تعمیر میںان کے مشورہ بھی شامل کیے جائیں۔
انہوںنے ہدایت دی ہے کہ کتابچہ میں کم لاگت میں اچھی اور بہتر سڑکیں اور پل بنانے نیز نئی تکنیک کا استعمال کرنے میں انجینئروں اور ایکسپرٹ کی تجاویز اور مشوروں کو شامل کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ اس کتابچہ کا اشاعت اس طرح کی جائے کہ وہ انجینئروں اور محکمہ کےلئے اس آئنہ ثابت ہو۔




ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی