دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل میں آن لائن جلسوں کاسلسلہ جاری
لکھنو ¿ ۔اسلامک سنٹر آف انڈیا فرنگی محل کے زیر اہتمام دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل کی جامع مسجد عیدگاہ لکھنو ¿میں ۰۱ روزہ ”شہدائے دین حق واصلاح معاشرہ“کے جلسے آن لائن ہورہے ہیں۔ کووڈ-۹۱ کے پروٹوکال کے مد نظر کسی بھی طرح کی بھیڑ کو جمع نہ کرنے کی وجہ سے یہ ۰۱ روزہ جلسے آئن لائن ہی نشر کیے جائیں گے۔
اس سلسلے کے پانچویں جلسے کو خطاب کرتے ہوئے دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل کے مہتمم مولانانعیم الرحمن صدیقی نے کہاکہ ماہِ محرم ہم کو یہ پیغام دیتا ہے کہ ہماری عبادتیں، ہماری قربانیاں، ہمارا جینا اور مرنااس خداوند قدوس کے لیے ہونا چاہیے جو سارے جہانوںکا پالنہار ہے۔ اس ماہِ محترم میںہم کو وہ کام نہیںکرنا چاہیے جن کے کرنے سے ہمارا خالق ومالک ناراض ہوتا ہے۔
انہوںنے ملک وملت کے باشعور افراد پر زور دیا کہ معاشرے میںپھیلی ہوئی برائیوںکی روک تھام کے لیے آگے آئیں اور اپنے معاشرے کو ایک نمونہ اور مثالی بنانے کی سنجیدہ کوشش کریں۔
انہوں نے کہا کہ صحابہ کرامؓ سے سچی محبت کا تقاضہ یہ ہے کہ ہم ان کے حالات وسوانح کا گہرائی سے مطالعہ کریں تاکہ اس کے مطابق ایک پاکیزہ اور صالح معاشرے کی تشکیل کرسکیں اور ہماری دنیا وآخرت دونوں بہتر ہوں۔
جلسے کاآغازقاری مبارک حسین کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔