علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ویمنس پالی ٹیکنک نے ڈجیٹل طریقہ سے ڈرائنگ، اسکیچنگ، پینٹنگ اور ویزوئل آرٹ کے لئے ایک ورچوئل ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا جس میں نامور فیشن اِلسٹریٹر ڈاکٹر اسنیہا تُلسانی (ممبئی) نے بطور ریسورس پرسن شرکت کی اور ’پروکرئیٹ ایپ‘ کی مدد سے ڈرائنگ وغیرہ بنانے کی تربیت فراہم کی۔
کاسٹیوم ڈیزائننگ، ڈریس میکنگ، انٹیریئر ڈیکوریشن اور فائن آرٹس کی طالبات کے لئے مخصوص اس پروگرام میں ڈاکٹر تُلسانی نے کہاکہ فیشن اور آرٹ کے میدان میں ڈجیٹل ایپ بہت کارگر اور مو ¿ثر ہیں۔ انھوں نے پروکرئیٹ ایپ کی ٹریننگ کے بعد ملازمت کے امکانات کے بارے میں بھی گفتگو کی۔
یونیورسٹی ویمنس پالی ٹیکنک کی پرنسپل ڈاکٹر سلمیٰ شاہین نے ریسورس پرسن اور شرکاءکا خیرمقدم کیا۔ ٹریننگ میں ویمنس پالی ٹیکنک، ویمنس کالج، کمیونٹی کالج، کیریئر پلاننگ سنٹر اور فائن آرٹس شعبہ کے 68 شرکاءشامل ہوئے۔
اس سے قبل ڈاکٹر شیبا منظور نے ریسورس پرسن کا تعارف کرایا۔ سعدیہ نعیم نے نظامت کی اور اختتامی کلمات ادا کئے، جب کہ اقراءسلیم نے اظہار تشکر کیا۔ ٹریننگ پروگرام کے آخر میں شرکاءسے ان کا ردّعمل بھی معلوم کیا گیا۔