اے ایم یو کورٹ کے نئے ممبران 



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے آرکیٹکچر شعبہ کے سربراہ پروفیسر نواب احمد اور شعبہ ¿ نفسیات کی سربراہ پروفیسر رومانہ این صدیقی کو سربراہانِ شعبہ کی سینیارٹی کی بنیاد پر اے ایم یو کورٹ کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی مدت کار تین برس یا صدر شعبہ کے عہدہ پر برقرار رہنے تک ہوگی۔ 
 اسی طرح ایس ٹی ایس ہائی اسکول کے پرنسپل مسٹر فیصل نفیس کو یونیورسٹی کے اسکولوں کے پرنسپلوں کی سینیارٹی کی بنیاد پر اے ایم یو کورٹ کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی مدت کار تین برس یا پرنسپل کے عہدہ پر برقرار رہنے تک ہوگی۔


ڈاکٹر مریم قربان نے پوسٹرسازی مقابلہ میں اوّل انعام حاصل کیا
علی گڑھ: یوم آزادی کے موقع پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے ایس این ہال کی جانب سے ”کورونا سے آزادی“ کے موضوع پر ایک پوسٹر سازی مقابلے کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں ڈاکٹر مریم قربان (جے آر 1، شعبہ ¿ امراض و خواتین و زچگی) نے اوّل انعام حاصل کیا، جب کہ زینب ماجد نے دوئم اور نادیہ ناز نے سوئم انعام حاصل کیا۔ مقابلہ میں جج کے فرائض پروفیسر عذرا موسوی (مرکز عالیہ برائے نسائی مطالعات) نے انجام دئے۔ 
 ایس این ہال کی پرووسٹ پروفیسر شاہین نے مقابلے کے خوش اسلوبی سے انعقاد پر مسرت کا اظہار کیا اور فاتحین کو مبارکباد پیش کی۔ 



جدید تر اس سے پرانی