وزیر اعلیٰ نے یوم آزادی کے موقع پرودھان بھون کے مرکزی دروازے پر پرچم کشائی کی

 




وزیر اعلیٰ نے ملک کی آزادی کوبرقرار رکھنے کے لئے اپنی قربانی دینے والے تمام معلوم و نامعلوم شہدا کو خراج تحسین پیش کیا
    لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر یہاں ودھان بھون کے مرکزی دروازے پر پرچم کشائی کی۔ انہوں کہا کہ آج کا دن جوش و خروش کا دن ہے۔ آزادی 15 اگست 1947کو لاتعداد قربانیوں اور قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوئی ہے ۔سچائی اور عد م تشدد کے پچاری بابائے قوم مہاتما گاندھی کی قیادت میں آزاد ی کی تحریک چلی تھی ۔وزیر اعلیٰ نے سردار پٹیل ، سبھاش چندر بوس ، بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راو ¿ امبیڈکر اور ڈاکٹر شیامہ پرساد مکھرجی جیسے بھارت ما تا کے عظیم بہا دروں کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے ملک کی آزادی کے تحفظ کو بنائے رکھنے کے لئے اپنی جان کی قربانی دینے والے سبھی معلوم اور نا معلوم شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے 05 پولیس اہلکاروں کو ’ وزیر اعلیٰ آو ¿ٹسٹینڈنگ سروس میڈل‘ ایوارڈ دینے کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج پوری دنیا عالمی وبامرض کوویڈ۔19 سے لڑ رہی ہے،کوویڈ۔19 کے خلاف وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں جس طرح سے منظم ایکشن پلان کا شروع ہوااسی کا نتیجہ ہے کہ دنیا کے دوسرے ممالک کے مقابلے میں ہندوستان محفوظ اور اطمینان بخش حالت میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19-کے خلاف ملک کی لڑائی کو آگے بڑھانے کے لیے کورونا واریرس کے طور پر ہمارے عوامی نمائندوں ، حکومت - انتظامیہ کے افسران ملازمین ، صحت کارکنان ، صفائی کارکنان ، پولیس اور فوج وابستہ جوانوں نے قابل تحسین کام کیا ہے۔ انہوں نے دوسروں کی خدمت اور جان بچاتے ہوئے انفیکشن کی وجہ سے اپنی جان گنوانے والے کورونا واریرس کو بھی خراج عقیدت پیش کیا ۔وزیر اعلی نے کہا کہ ملک کی آزادی کی اہمیت کو ہر شخص کوسمجھنا ہوگا اور اس آزادی کو برقرار رکھنے کے لئے معنی خیز کوششیں کرنا ہوں گی۔




وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم نے 01 لاکھ 70 کروڑ روپے کے مالی پیکیج سے ملک کی سب سے بڑی غذا اسکیم شروع کی۔ اس کے ذریعے 80 کروڑلوگوں کو مفت اناج فراہم کرایاگیا۔ اترپردیش میں18 کروڑلوگوں کو اپریل 2020سے لیکر اب تک مسلسل مہینے میں دو بار اناج فراہم کرایاجارہا ہے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ اگر ہندوستان کی آزادی کو برقرار رکھنا ہے تو ہمیں ہندوستان کو ایک سپر پاور کے طور پر پیش کرنا ہوگا۔ وزیر اعظم نے ہندوستان کو سپر پاور بنانے کے لئے خود مختار ہندوستان کو جو منتر دیا ہے یہ منتر ہی ہندوستان کو سپر پاور بنا سکتا ہے۔ وزیر اعلی ٰنے کہا کہ جہاں پوری دنیا میں کورونا کی وجہ سے اقتصادی بندوبست متاثر ہوئی ہے وہیں اترپردیش میں اس سال جولائی ماہ میں گز شتہ برس کے مقابلہ ریونیو حصولیابی صرف 03 فیصد کم ہے۔
ریاست میں انفرا اسٹرکچر کے کاموں کوآگے بڑھانے کا کام کیا گیا ہے۔ پوروانچل ایکسپریس وے ، گورکھپور لنک ایکسپریس وے ، بندیل کھنڈ ایکسپریس وے ، گنگا ایکسپریس وے اور میٹرو کے کاموں کو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھایا جارہا ہے۔ آزادی کے بعد سے ، 2016 تک صرف 12 میڈیکل کالج اتر پردیش میں تھے۔ پچھلی 03 برسوں کے دوران ، 19 نئے میڈیکل کالجوں کی تعمیر کا کام اور 02 نئے ایمس کی تعمیر کا تیزی پر ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کلین انڈیا مشن کے تحت ریاست کے 02 کروڑ 61 لاکھ کنبوں کو01-01 اجابت گھردستیاب کرایا گیا ہے ۔ 30 لاکھ کنبوں کو پردھان منتری آواس یوجنا اور مکھیہ منتری آواس یوجنا کے تحت مکانات دستیاب کا کام کیا گیا ہے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ 2022 میں ملک آزادی کے 75 سال پورے کرے گا ، تب ہمیں کیسا ہندوستان چاہئے۔ وزیر اعظم نے ہمارے سامنے کچھ اہداف طے کیے ہیں۔ ہم سب کو ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے تصور کو محسوس کرنے کے لئے تعاون کرنا ہوگا۔ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی کاوشوں کی وجہ سے جموں وکشمیر میں آرٹیکل 370 کو ختم کردیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے وہاں آئین اور ہندوستان کا قانون لاگو ہوسکا۔
وزیراعلیٰ نے اترپردیش پولیس کے 23 پولیس اہلکاروں کے لئے پولیس میڈل برائے بہادری (پی ایم جی) ، 06 پولیس اہلکاروں کے لئے صدر پولیس پولیس میڈل برائے امتیازی خدمات اور 73 پولیس اہلکاروں کو میریٹوریرس سروس کے لئے مبارکباد دی۔
اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ جناب کیشو پرساد موریہ ،وزیر طبی تعلیم جناب سریش کھنہ ، وزیر برائے محنت سوامی پرساد موریہ ، ایم ایس ایم ای وزیرجناب سدھارتھ ناتھ سنگھ سمیت ریاستی حکومت کے دیگر وزرا ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جناب ہیتش سی اوستھی۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ اور اطلاعات جناب اونیش کمار اوستی اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
٭٭٭٭٭٭


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی